
پٹنہ ، 31 مئی : امیر شریعت مفکر ملت حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی مدظلہ العالی کی قیادت میں امارت شرعیہ کا ایک موقر وفد حافظ منصور عالم مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کے لئے مرحوم کے آبائی گاؤں بلیا تیسی پہونچے، اس موقع پر اس وفد میں امارت شرعیہ کے ناظم حضرت مولانا محمد شبلی قاسمی ، مولانا رضوان احمد قاسمی سابق استاذ دارالعلوم وقف دیوبند، مولانا غفران ساجد قاسمی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن، مولانا نصراللہ قاسمی معاون پرنسپل مدرسہ اصلاح المسلمین بینی پٹی، مولانا جاوید اختر حلیمی بانی و مہتمم مدرسہ رحمت العلوم منتی ساہر گھاٹ، مولانا عمرفاروق قاسمی استاذ پلس ٹو اسکول بسفی کے علاوہ علاقے کے موقر علمائے کرام اور دانشورانِ موجود تھے، اس موقع پر امیر شریعت حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی مدظلہ العالی نے اہل خانہ کو تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے ہر طرح سے اپنے تعاون کا یقین دلایا، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اعلی پولس افسران سے ملاقات کرکے مجرم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا دباؤ بنایا جائے گا انشاءاللہ











