
پٹنہ ، 24 مارچ ، 2023: وزیر جناب نیتیش کمار نے آج شہید پیر علی مارگ ایل جے پی دفتر میں منعقد دعوت افطار میں شرکت کی۔ دعوت افطار کا اہتمام ایل جے پی (رام ولاس) کے قومی صدر و فوڈ پروسیسنگ کے مرکزی وزیر جناب چراغ پاسوان کے ذریعہ کیا گیاتھا۔
وزیر اعلی کو جناب چراغ پاسوان نے رومال پیش کرکے استقبال کیا۔ افطار کے بعد نماز ادا کی گئی۔دعامیں وزیر اعلی سمیت تمام روزہ داروں نے ریاست ، معاشرے اور ملک میں امن ، امان اور بھائی چارے کاماحول قائم رہبے دعا کی۔
اس موقع پر ، نائب وزیر اعلی جناب سمراٹ چودھری، آبی وسائل و پارلیمانی امور کے وزیر مسٹر وجے کمار چودھری ،کوآہریٹو کے وزیر پریم کمار ، رورل ورک کےوزیرجناب اشوک چودھری ، وزیرصحت مسٹر منگل ،چھوٹے آبی وسائل کے وزیر جناب سنتوش کمار سومن ، اطلاعات ورابطہ عامہ کے وزیر جناب مہیشور یزاری، خوراک وصارفین تحفظ کی وزیر مسز لیشی سنگھ،جے ڈی کے ریاستی صدر مسٹر امیش کشوہا،ایل جے پی کے ریاستی صدر مسٹرراجیوتیواری سمیت دیگر عوامی نمائندے ،اہم شخصیات اور بڑی تعداد میں روزہ دار موجود تھے۔











