
مہواویشالی، شبانہ فردوس: مہوا اسمبلی حلقہ کے مشہور معروف صوفیوں کی اور علماء شعراء کی بستی چک ولی بہت ہی حساس و زندہ دل بستی میں آج جمعہ میں قوم کے ملت کے فعال متحرک نوجوان لیڈر ایم جسیم الحق چاند پور فتح پہونچے جمعہ کی نماز کے بعد لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ 2025 میں ایک ہوکر متحد ہو کر مسلم لیڈر شپ بنانے کی بات کی جہاں جم غفیر سے نوجوان بوڑھے بچے نے مل کر کہا کی جس تلاش تھی وہی آپ ہیں آپ کا استقبال ہے اور مکمل طور پر ساتھ ساتھ رہنے اور حمایت کرنے کا وعدہ کرتا ہوں اس موقع سے دلشاد عالم ، محمد حسین، محمد مظہر، علی رضا، محمد صدام، غلام مصطفی، محمد علاؤ الدین ، حافظ امتیاز ، عابد جمال سمیت سینکڑوں مصلیان نے حمایت کی اور کہا کہ ایم جسیم الحق مہوا اسمبلی حلقہ کے بہتر لیڈر ہیں اس بار ہم سب ایک ہوکر اپنی طاقت کو آزمائیں گے اور سیاسی شعور کو بیدار کریں گے ۔











