
پٹنہ ، 24 مارچ ، 2023:- وزیر اعلی شری نیتیش کمار نے آج ہارون نگر ، سیکٹر -2 ،پھلواری شریف میں منعقد دعوت افطار میں شرکت کی۔ دعوت افطارکا اہتمام بہار اسٹیٹ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید افضل عباس نے کیا تھا۔
وزیر اعلی کو گلدستہ ، ٹوپی ، رومال اور مومنٹو پیش کرکے استقبال کیا گیا۔
افطار کے بعد ، نماز ادا کی گئ دعامیں وزیر اعلی سمیت تمام روزہ داروں نے ریاست ،سماج اور ملک میں امن ، امان اور بھائی چارے کا ماحول قائم رہنے کے لئے دعا کی۔
اس موقع پر ، آبی وسائل و پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری ،رورل ورک کے وزیر جناب اشوک چودھری ، اقلیتی فلاح کے وزیر محمد زماں خان ، سائنس ٹکنالوجی اور تکنیکی تعلیم کے وزیر ، جناب سمیت کمار سنگھ ، سابق وزیر جناب مناظر حسن ، سابق وزیر جناب شیام رجک، جے ڈی یو کے قومی جنرل سیکریٹری جناب منیش کمار ورما ، جے ڈی یو کے قومی ترجمان جناب راجیو رنجن پرساد سمیت دیگر معززین اور روزہ دار موجود تھے۔











