
بہارشریف(محمد راشد عالم) شہر کے مسجد امام ابو حنیفہ میں تراویح کا دور مکمل ہوا۔دعائے خیر کرتے ہوئے انسانیت کی بھلائی کے لیے اعمال کرنے کی گزارش کی گئی۔تراویح کا ایک دور 5 رمضان المبارک کو مسجد امام ابو حنیفہ،نزد سالو گنج،محلہ اصل گڑھی، بہارشریف،ضلع نالندہ میں مکمل ہوا۔تراویح کی امامت صاحب سجادہ خانقاہ چشتیہ فریدیہ چاند پورہ بہارشریف اور صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن بہار کے ریاستی صدر صوفی شاہ سید محمد مہتاب عالم چشتی نظامی کی امامت میں ادا کی گئی۔تراویح کے دور کی تکمیل کے بعد صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن بہار کے ریاستی صدر صوفی شاہ سید محمد مہتاب عالم چشتی نظامی نے اپنے خطاب میں لوگوں کو قرآن پاک اور فضائل رمضان کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا بہترین تحفہ قرآن مجید ہے۔یہ مقدس ہے، اس میں رہنمائی ہے،اس میں انسانیت کی بھلائی کے قوانین ہیں۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک اللہ کی کتاب ہے،اللہ تعالیٰ نے یہ نظام انسانیت کی فلاح کے لیے اپنے پیارے محبوب حضرت محمّد ﷺ کے ذریعے دنیا میں بھیجا۔اس کے بعد لوگوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں،نماز میں پوری امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور صراط مستقیم پر چلنے اور ملک کی ترقی و امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر پروفیسر سید شاہد حسین،سماجی کارکن منا صدیقی،شمش جمال،محمد حامد،طالب فردوسی،محمد راجو،حیدر رحمانی،شمش تبریز،محمد شاداب،رحمان بنولیہ،محمد یوسف،محمد ببن،محمد عابد،مظاہر عباس،عارف خان،ڈبلیو،آفتاب عالم، محمد بابر وغیرہ موجود تھے۔











