
بہارشریف(محمد راشد عالم) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)نائٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جمعہ کی شب مہوا ٹولہ اور سلیم پور کے درمیان کھیلا گیا۔ایک سنسنی خیز مقابلے میں مہوا ٹولہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے سلیم پور کو شکست دے کر انہوں نے خطاب اپنے نام کر لیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر عائشہ فاطمہ(آر جے ڈی لیڈر) اور سماجی رہنما یاسر امام نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں اور انعامات سے نوازا۔اس دوران انہوں نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس نہ صرف نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرتے ہیں بلکہ ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔ڈاکٹر عائشہ فاطمہ نے کہا کہ انسانی زندگی میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی ایک اہم حصہ ہے جو تعلیم کا ہی حصہ ہے کھیل سے انسان کا جس،دل و دماغ ترو تازہ رہتا ہے۔مذید انہوں نے کہاکہ نالندہ ضلع میں ایک سے بڑھ کر ایک کرکٹ کھلاڑی موجود ہے صرف انہیں اچھی ٹریننگ دے کر تراشنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر وارڈ کونسلر پپو خان بھی شامل تھے۔ٹپٹپ ملک نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس سے نئی نسل کو کھیلوں کو آگے بڑھانے کا موقع ملتا ہے جس سے خطے میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ ملے گا۔بچوں اور کھیلوں کے شائقین میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔چھوٹے بچوں نے ڈاکٹر عائشہ فاطمہ کو گھیر لیا اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور کھیل کے بارے میں اپنے تجسس کو شیئر کیا۔











