• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مئی 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بہار میوزیم اور پٹنہ میوزیم کو جوڑنے کیلئے ڈیڑھ کلو میٹر لمبی سرنگ

زمین سے 15 میٹر نیچے بنایا جا رہا ہےسرنگ وزیر اعلیٰ نےکیا معائنہ ، کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 28, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

پٹنہ، 27 مئی، 2025 وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار میوزیم اور پٹنہ میوزیم کو جوڑنے والی زیر تعمیر ٹنل کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کو جلد از جلد بہتر انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ نے بہار میوزیم کے قریب ٹنل کی تعمیر کے کام کی پیش رفت کی جانکاری لی۔ بہار میوزیم کے ڈائرکٹر جنرل انجنی کمار سنگھ نے وزیر اعلیٰ کو ٹنل کے ذریعے بہار میوزیم میں داخلے کے انتظامات، پارکنگ، سیاحوں کو دستیاب دیگر سہولیات وغیرہ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔افسران نے بتایا کہ بہار میوزیم اور پٹنہ میوزیم کو جوڑنے والی یہ سرنگ تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر طویل اور 8 میٹر چوڑی ہوگی۔ اسے زمین سے 15 میٹر نیچے بنایا جا رہا ہے۔
معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ ٹنل کی تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جائے، تاکہ بہار میوزیم اور پٹنہ میوزیم کو دیکھنے والے آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ جاکر نمائش کا مشاہدہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹنل کو بہتر انداز میںتعمیر کرائیں تاکہ الیکٹرک گاڑیوں کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والے سیاح آسانی سے پٹنہ میوزیم اور بہار میوزیم تک آمدو رفت کرسکیں۔ بہار میوزیم بین الاقوامی سطح کا بنایا گیا ہے۔ بڑی تعداد میں سیاح پٹنہ میوزیم اور بہار میوزیم آتے رہتے ہیں۔ پٹنہ میوزیم کی توسیع اور اپ گریڈیشن کا کام بہتر طریقے سے کیا جا رہا ہے۔ پٹنہ میوزیم اور بہار میوزیم کے درمیان سرنگ کی تعمیر کا کام مکمل ہونے کے بعد سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ سیاحوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پارکنگ اور دیگر سہولیات کے مناسب انتظامات کریں۔
اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے پٹنہ میوزیم اور اس کے توسیعی کام کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے پٹنہ میوزیم کے مختلف حصوں بشمول نو تعمیر شدہ آڈیٹوریم، کلیکشن اسٹور، گنگا گیلری کے اپ گریڈیشن اور توسیعی کام کا قریب سے معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جو حصہ بنایا گیا ہے وہ اچھی طرح سے تعمیر کیا گیا ہے اور جو باقی رہ گیا ہے اسے بھی بہتر انداز میں جلد مکمل کریں۔ یہ قدیم میوزیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بہت سے اہم آثار قدیمہ اور تاریخی نمائشیں رکھی گئی ہیں اور عمارت کو بڑھایا جا رہا ہے تاکہ ان کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال کی جا سکے۔
معائنہ کے دوران بہار میوزیم کے ڈائرکٹر جنرل انجنی کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار، شہری ترقیات اور رہائش محکمہ کے سکریٹری مسٹر ابھے کمار سنگھ، چیف منسٹر کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، میوزیم ڈائریکٹو ریٹ اور آثار قدیمہ ڈائریکٹو ریٹ کی ڈائریکٹر مسز رچنا پاٹل ، پٹنہ کے ڈی ایم مسٹر چندر شیکھر سنگھ ، ایس ایس پی مسٹر اوکاش کمار سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist