پٹنہ، 4 مئی (یواین آئی) بہار کے وزیر توانائی بجند ر پرساد یادو نے کہا کہ عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ریاستی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔مسٹر یادو کی ہدایات پر توانائی کے سکریٹری پنکج کمار پال کی صدارت میں ودیوت بھون میں ایک اہم جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی۔ اجلاس میںپی ای ایس یو علاقے میں بلاتعطل اور معیاری بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور شٹ ڈاو ¿ن کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران گرمی کے بڑھتے ہوئے اثر کو دیکھتے ہوئے مسٹر یادو نے پی ای ایس یو ٹیم کو ہدایت دی کہ وہ صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے فوری کام کریں۔میٹنگ میں ساؤتھ بہار پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ ہیڈ کوارٹر اور پی ای ایس یو کے تمام سینئر افسران موجود تھے۔











