پٹنہ، 24 مارچ2025:بہار میں ایکو ٹوریزم کو فروغ دینے اور ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں بیداری پھیلانے کے مقصد سے، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر سنیل کمار نے پیر کو’’ زو امبیسڈر‘‘ کے تعلیمی دورے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ سفر کیمور اور روہتاس اضلاع کے ایکو ٹوریزم کے مقامات کے لیے ہوگا، جہاں شرکاء فطرت کے تحفظ اور سیاحت کے مختلف پہلوؤں کو سمجھیں گے۔
یہ دو روزہ پروگرام محکمہ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی اور بی پی سی ایل کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا ہے۔ تعلیمی سفر کو ہری جھنڈی دیکھاتے ہوئے وزیر ڈاکٹر سنیل کمار نے کہا کہ‘‘یہ سفر نہ صرف بچوں کے لیے معلوماتی ہوگا بلکہ یہ بہار کے ایکو ٹوریزم کے مقامات کو بھی ایک نئی شناخت دے گا۔انہوں نے کہا کہ اب بہار سے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ہماری ریاست سیاحت کے میدان میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
* زو ایمبیسیڈر بیداری پھیلائیں گے*
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ’’زو ایمبیسیڈر‘‘ کے تعلیمی سفر میں شامل بچے اپنے تجربات سوشل میڈیا پر شیئر کریں گے۔ اس سے ماحولیاتی سیاحت اور ماحولیاتی تحفظ کا پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے گا۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد بہار میں ایکو ٹوریزم کے بڑھتے ہوئے مقامات کے بارے میں بیداری پھیلانا اور خوبصورت سیاحتی مقامات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بتانا ہے اور یہ بھی بتا نا ہے کہ بہار بھی قدرتی حسن سے بھرپور ریاست ہے۔
اس موقع پر پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ پی کے گپتا، ایڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ارویندر سنگھ، ایکولوجی و ماحولیات کے ڈائرکٹرابھے کمار، کنزرویٹر فاریسٹ آف وائلڈ لائف زون پٹنہ ستیہ جیت کمار، بی پی سی ایل بہار-جھارکھنڈ ایچ آر منیجر نیتیش بھارتی اور دیگر افسران موجود تھے۔











