پٹنہ سیٹی 15 جون( ذوالقرنین) بی جے پی کے ریاستی ترجمان پربھاکر کمار مشرا نے قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو کے 100 فیصد ڈومیسائل سے متعلق بیان پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ تیجسوی کو حروف تہجی نہیں آتی اور وہ شاعری کا ڈرامہ کررہے ہیںجہالت چھپانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ تیجسوی کم بولتے ہیں اگر وہ زیادہ بولے گا تو اس کی جہالت مزید پھیلے گی مسٹر مشرا نے اتوار کو ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ تیجسوی یادو دھوکہ دہی کا ماسٹر بن گیا ہے وہ ڈومیسائل کا ڈھول پیٹ کر لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا ہے لیکن بہار کے لوگ اس کے جال میں نہیں آئیں گے مسٹر مشرا نے کہا کہ تیجسوی یادو کو آئین کا کوئی علم نہیں ہے جائے پیدائش کی بنیاد پر کسی کو نوکری سے انکار نہیں کیا جا سکتاہندوستان میں وفاقی نظام ہے اگر تمام ریاستیں صرف اپنی ریاستوں کے لوگوں کو نوکریاں دیں گی تو وفاقی نظام مکمل طور پر تباہ ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بیان دینے سے پہلے تیجسوی یادو کو اس کے مضمرات کو بھی سمجھ لینا چاہئے اگر دوسری ریاستیں بھی ڈومیسائل نافذ کریں گی تو کیا بہار کے لوگ دوسری ریاستوں میں کام کر سکیں گے ۔











