نئی دہلی، پریس ریلیز،ہماراسماج:جامعہ ہمدرد میں کافی عرصہ سے متوقع کھیل اور ثقافتی ہفتہ یونیورسٹی کیمپس میں 19 فروری سے 26 فروری 2024 تک یونیورسٹی اسپورٹس کمپلیکس اور مختلف انڈور مقامات پر منعقد ہوا۔اس سال گزشتہ تقریبات کے مقابلے تمام تقاریب بڑی شان و شوکت سے منعقد کی گئیں۔تقریب کا افتتاح 19 فروری کی بارونق صبح کو وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم اور جناب ساجد احمد، سی ای او اور سیکرٹری، ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن- (HECA) نے کیا۔ ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر ڈاکٹر ریشما نسرین نے طلباء، فیکلٹی ممبران اور معزز مہمانوں کے بہت بڑے اجتماع کا خیر مقدم کیا۔ آٹھ دن تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ادبی و ثقافتی، موسیقی اور تخلیقی تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا۔ کھیلوں میں شریک کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔ طلباء نے مہینوں کی محنت سے حاصل کردہ نظم و ضبط اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ طلباء میں اسپورٹس مین شپ کا بھر پور جذبہ دکھائی دیا جس کے تحت یونیورسٹی کا ماحول خوشی اور مسرت سے لبریز نظر آیا۔مختلف تقریبات کی وسعت اور شرکاء کی کثیر تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اختتامی تقریب کو دو حصوں میں منقسم کیا گیا۔ 25 فروری کو کھیلوں کے مقابلوں میں جیتنے والوں اور شرکاء کو مبارکباد دینے کے لیے پہلی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی شری بی شنکر جیسوال، جوائنٹ کمشنر، دہلی پولیس تھے۔ مہمان خصوصی جناب ساجد احمد، سی ای او اور سیکرٹری، ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن- (HECA) شامل ہوئے۔ شام گلوکار، موسیقار اور نغمہ نگار جناب کابل بخاری اور اسٹینڈ اپ کمیڈین جناب حسیب خان کی پرفارمنس سے منور ہوئی۔تقریب کی صدارت چانسلر جناب حماد احمد صاحب نے کی اور شریک صدارت وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم نے کی۔ اختتامی تقریب کا دوسرا حصہ ثقافتی تقریبات کے فاتحین اور شرکاء کے لیے 26 فروری 2024 کو منعقد ہوا۔ شام کی لائیو پرفارمنس 10ویں انڈین آئیڈل سیزن کے فاتح جناب سلمان علی نے پیش کی۔ جلسہ میں مہمان خصوصی کی طور پر جناب دانش اشرف، آئی اے ایس، اسپیشل سکریٹری، (ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر)، دہلی سرکار نے شرکت کی۔ اس دن کے اختتام پر انعامات کی تقسیم کی تقریب کے دوران طلباء و طالبات میں زبردست خوشی دیکھنے میں آئی کیونکہ یہ تقریب 400 سے زائد ایوارڈز پر مشتمل تھی جو معروف مہمانوں اور یونیورسٹی کے عہدیداروں کے ہاتھوں یونیورسٹی کے مختلف اسکولوں کے طلبا میں تقسیم کیے گئے۔ کل 200 طلباء کو ثقافتی تقریبات اور 200 سے زائد کو کھیلوں کے مقابلوں کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔ ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن HECA نے کھیل اور ثقافت کی تمام تقریبات کو مکمل طور پر اسپانسر کیا۔ تقریب کا اختتام DSW کے اظہار تشکّر کے ساتھ ہوا۔ اس پروگرام میں طلباء کی بڑی تعداد کے علاوہ ممتاز معززین نے شرکت کی جس میں شری بی شنکر جیسوال، جوائنٹ کمشنر، دہلی پولیس، جناب ساجد احمد، سی ای او اور سکریٹری، ایچ این ایف – (ایچ ای سی اے)، ڈاکٹر ایم اے سکندر، رجسٹرار، جناب ایس ایس اختر، کنٹرولر امتحانات، فیکلٹی ممبران کی ایک بڑی تعداد، پروفیسر سرور عالم، چیف پراکٹر، ڈاکٹر عظمیٰ بانو، ڈپٹی ڈی ایس ڈبلیو، ڈاکٹر خورشید اے انصاری، کلچرل کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر جاوید احمد، این ایس ایس کوآرڈینیٹر اور ڈاکٹر سہراب احمد خان، اسپورٹس سکریٹری وغیرہ نمایاں طور پر موجود تھے۔












