• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جون 17, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جمعیۃ علماء ہند کی ورکنگ کمیٹی کا فیصلہ

وقف بل پاس ہوجاتا ہے توعدالت جائے گی جمعیۃ اوقاف کا تحفظ ہمارا مذہبی فریضہ:مولانا ارشدمدنی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 10, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، 9مارچ (یو این آئی) صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا ارشدمدنی نے کہا کہ پچھلے بارہ سال سے مسلمان انتہائی صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں، لیکن اب جبکہ وقف املاک کے تعلق سے مسلمانوں کی تشویش اورتحفظات کو نظرانداز کرتے ہوئے زبردستی ایک غیر آئینی قانون لایاجارہاہے توپھر احتجاج کے علاوہ کوئی دوسراراستہ کہاں بچا رہتاہے۔
آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق مولانا مدنی نے کہا کہ خاص طورپراپنے مذہبی حقوق کے لئے پرامن احتجاج ملک کے ہر شہری کا جمہوری حق ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ جب سے یہ وقف ترمیمی بل لایا گیا ہے ہم جمہوری طریقہ سے حکومت کو یہ باورکرانے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہے ہیں کہ وقف ایک خالص شرعی معاملہ ہے، وقف املاک تووہ عطیات ہیں جو ہمارے بزرگوں نے قوم کی فلاح وبہبودکے لئے وقف کی ہیں، اس لئے ہم اس میں کسی طرح کی حکومتی مداخلت کو برداشت نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا کہ بل کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالہ کرنے کاڈھونگ بھی کیا گیا اوراپوزیشن پارٹیوں کے ممبران کی تجاویزاورمشورہ کو ردکردیاگیا ، جو چودہ ترمیمات کی گئیں ان میں بھی شاطرانہ اندازمیں ایسی دفعات جوڑدی گئی جن سے اوقاف پر حکومت کے قبضہ کرنے کی راہ آسان ہوجائے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم اول دن سے یہ کہتے آئے ہیں کہ مسلمان ایسے کسی قانون کو تسلیم نہیں کرسکتے جس سے وقف کی ہیئت اورواقف کی منشابدل جائے ۔ کیونکہ وقف قرآن وحدیث سے ثابت ایک مذہبی چیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف مسلمانوں کا نہیں ملک کے تمام انصاف پسند شہریوں کامسئلہ ہے، اب یہ طے کرناہی پڑے گاکہ ملک آئین وقانون سے چلے گایاکسی فرد، گروہ یاپارٹی کی مرضی اورمنشاء کے مطابق چلے گا، پارلیمنٹ میں اکثریت کایہ مطلب ہرگزنہیں ہوسکتاکہ آپ اپنی مرضی کا قانون لاکر کسی مذہبی اقلیت سے اس کے جینے کاحق بھی چھین لیں ،یالوگوں کو ان کے حقوق سے محروم کردیں ۔
مولانا مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کی ورکنگ کمیٹی میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر خدا نخواستہ نیا وقف قانون پاس ہو جاتا ہے تو جمعیۃ علماء ہند کی تمام صوبائی یونٹ اس قانون کو اپنے اپنے صوبوں کے ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گی اور ساتھ ہی جمعیۃ علماء ہند سپریم کورٹ کا بھی رخ اس یقین کے ساتھ کرے گی کہ ہمیں انصاف ضرور ملے گا کیوں کہ ہمارے لئے آخری سہارا عدالتیں ہی رہ جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا کوئی قانون منظور نہیں جو شریعت کے خلاف ہو،مسلمان ہر چیز سے سمجھوتہ کرسکتا ہے لیکن اپنی شریعت سے نہیں ،یہ مسلمانوں کے وجودکا نہیں بلکہ ان کے حقوق کا سوال ہے۔موجودہ حکومت نیا وقف ترمیمی قانون لاکر مسلمانوں سے وہ حقوق چھین لینا چاہتی ہے جو اسے ملک کے آئین نے دئیے ہیں۔جمعیۃ علماء ہند قانونی لڑائی کے ساتھ ساتھ مسلمانوں ،دوسری اقلتیوں اور انصاف پسند لوگوں کے ساتھ تمام جمہوری و دستوری ذرائع کا بھی استعمال کرے گی۔
مولانا مدنی نے کہا کہ حکومت میں شامل خودکو سیکولر کہنے والی ان پارٹیوں کو جن کی کامیابی میں مسلمانوں کا بھی ہاتھ ہے ہم نے جگہ جگہ تحفظ آئین ہند کانفرنس منعقدکرکے انہیں یہ باورکرانے کوشش کی کہ جو کچھ ہورہاہے بہت غلط ہورہاہے، مگر اب مرکزی کابینہ بھی اس کو منظوری دے چکی ہے، اس کا صاف مطلب ہے کہ اس بل کو ان پارٹیوں نے اپنی کھلی حمایت دے رکھی ہے ، یہ مسلمانوں کے ساتھ دھوکہ ہے ، اس کے ساتھ ساتھ یہ لوگ ملک کے آئین وقانون کے ساتھ بھی کھلواڑ کررہے ہیں، ان پارٹیوں کو ملک کے سیکولردستوراور مسلمانوں سے زیادہ ان کا اپنا سیاسی مفادعزیزہے ، اس لئے آج ملک میں یہ جو کچھ ہورہاہے، اس کے لئے سیکولرازم کادعویٰ کرنے والی یہ پارٹیاں بھی برابرکی شریک ہیں۔ ملک کو تباہی اوربربادی کی طرف دھکیلنے میں یہ کھلی معاونت کررہی ان کا یہ کردارفرقہ پرست طاقتوں سے کہیں زیادہ خطرناک ہے ، کیونکہ یہ دوست بن کر پیٹھ پر خنجرگھوپنے کا کام کررہی ہیں۔مولانا مدنی نے اخیر میں کہا کہ بلاشبہ فرقہ پرستی اور مذہب کی بنیاد پر نفرت پیدا کرنے سے ملک کے حالات انتہائی خطرناک ہیں،لیکن ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ امید افزا بات یہ ہے کہ تمام ریشہ دوانیوں کے باوجود ملک کی اکثریت فرقہ پرستی کے خلاف ہے۔ہم ایک زندہ قوم ہیں اور زندہ قومیں حالات کے رحم و کرم پر نہیں رہتیں بلکہ اپنے کردار و عمل سے حالات کا رخ پھیر دیتی ہیں۔یہ ہمارے امتحان کی سخت گھڑی ہے،چنانچہ ہمیں کسی بھی موقع پر اپنے دین، صبر، امید اور استقلال کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔قوموں پر آزمائش کی گھڑیاں آتی رہتی ہیں۔مسلمان دنیا کے اندر فنا ہونے کے لئے نہیں آیا ہے ۔مسلمان چودہ سو سال سے انہیں حالات میں زندہ ہے اور قیامت تک زندہ رہے گا۔ہم انگریزوں کے ظلم وجبر کے سامنے نہیں جھکے اور پھانسی کے پھندے کو چومنا گوارا کیا تو اب ہمیں کوئی طاقت نہیں جھکا سکتی۔مسلمان صرف ایک اللہ ہی آگے اپنا سر جھکا تا ہے۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist