
ارریہ، (مشتاق احمد صدیقی) جہاں ایک طرف سکٹی کے ایم ایل اے شری وجے کمار منڈل کو بہار حکومت کی کابینہ میں شامل کرنے پر این ڈی اے کے کارکنوں میں خوشی ہے وہیں دوسری طرف جے ڈی (یو) کے رہنما اور پڑھاؤ سماج ٹرسٹ کے صدر منا مشتاق نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سکٹی کے ممبر اسمبلی شری وجے کمار منڈل کو بہار حکومت کی کابینہ میں شامل کرکے ارریہ سمیت سکٹی اسمبلی حلقہ کے لوگوں کا اعزاز میں اضافہ کیا ہے۔اس کے لیے میں ریاست بہار کے ہر دلعزیز اور مثالی وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے ہمارے سکٹی کے ایم ایل اے شری وجے کمار منڈل کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا وزیر بنا کر پورے سیمانچل کا سر فخر سے اونچا کیا ہے۔ جے ڈی کے لیڈر اور بڑھاؤ سماج ٹرسٹ کے صدر شری منا مشتاق نے شری وجے کمار سے مل کر انہیں گلدستہ پیش کرکے ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں وزیر بنائے جانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کیں اور مختلف صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شری منا مشتاق نے کہا کہ مجھے نہ صرف امید ہے بلکہ مجھے یقین کامل ہے کہ ہمارے ایم ایل اے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر شری وجے کمار منڈل کو جو عہدہ دیا گیا ہے اس پر وہ کھڑا اتریں گے اور بلا تفریق پورے بہار میں ترقیاتی امور کو انجام دیں گے۔











