
پٹنہ ، 27 مارچ 2025: وزیر اعلی جناب نیتیش کمار نے آج حج بھون میں جے ڈی یو کے ذریعہ منعقد دعوت افطار میں شرکت کی۔ وزیر اعلی کو گلدستہ، ٹوپی اوررومال پیش کرکے ان کا استقبال کیا گیا۔
افطار کے بعد نماز ادا کی گئی ،دعا میں وزیر اعلی سمیت تمام روزہ داروں نے ریاست ، سماج اور ملک میں امن و امان قائم رہنے کی دعا کی۔ وزیر اعلی نے دعوت افطار میں شامل تمام روزہ داروں اور آئے ہوئے لوگوں کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر آبی وسائل و پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری،دیہی ترقیات کے وزیر جناب شرون کمار، رورل ورک کے وزیر جناب اشوک چودھری،اطلاعات ورابطہ عامہ کے وزیر جناب مہیشور یزاری، خوراک وصارفین تحفظ کی وزیر مسز لیشی سنگھ، وزیر تعلیم جناب سنیل کمار سنگھ، چھوٹے آبی وسائل کے وزیر جناب سنتوش کمار سمن،اقلیتی فلاح کے وزیر جناب زماں خان ، وزیر ٹرانسپورٹ مسز شیلا کماری ،شراب بندی ، آبکاری ورجسٹری کے وزیر جناب رتنیس سدا،بہار قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چئر مین جناب رامبچن رائے رکن قانون ساز کونسل جناب سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی ، رکن قانون ساز کونسل جناب خالد انور ، جے ڈی یو کے ریاستی صدر مسٹر امیش کشواہا ، جے ڈی یو قومی جنرل سکریٹری
مسٹر منیش کمار ورما،ایل جے پی (رام بلاس ) کے ریاستی صدر جناب راجو تیواری، ارکان اسمبلی،ارکان قانون ساز کونسل سمیت دیگر عوامی نمائندے ، بہار ریاستی سنی وقف بورڈ کے چیئرمین محمد ارشد اللہ ، بہار ریاستی شیعہ وقف بورڈ کے چیئر مین جناب افضل عباس، بہار ریاستی شہری کونسل کے سابق جنرل سیکریٹری مسٹر اروند کمار اور دیگر معززین اورکثیر تعداد میں روزہ دار موجود تھے۔











