
جالے، محمد رفیع ساگر : جنتا دل یونائیٹڈ کے صوبائی صدر امیش کُشواہا کے ذریعہ اشور منڈل کو دربھنگہ جنتا دل یونائیٹڈ کا نیا ضلعی صدر بنائے جانے پر تکنیکی و محنت کش سیل کے ریاستی جنرل سکریٹری ولی امام بیگ عرف چمچم نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔اس ضمن میں انہوں نے گرڑی واقع اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنان کے ساتھ میٹنگ کرکے پارٹی کی اعلی قیادت کے فیصلے کو حق بجانب قرار دیا ہے۔پارٹی کارکنان نے اشور منڈل کو ضلعی صدر بنائے جانے پر زبردست خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ولی امام بیگ چمچم نے کہا کہ نو منتخب ضلعی صدر اشور منڈل نرم مزاج، کارکنان کی عزت کرنے والے، محنتی، ایماندار اور تنظیم کو مستحکم کرنے والے بے داغ شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ ہمیشہ سے جنتا دل یونائیٹڈ کو مضبوط بنانے کی کوشش میں لگے رہے ہیں اور کارکنان کے احترام کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کی قیادت میں دربھنگہ جنتا دل یونائیٹڈ کو آئندہ اسمبلی انتخابات میں زبردست فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔ولی امام بیگ چمچم نے اشور منڈل کو ضلعی صدر بنائے جانے پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار، راجیہ سبھا رکن سنجے کمار جھا اور جنتا دل یونائیٹڈ کے ریاستی و قومی قیادت کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ و اظہارِ تشکر پیش کیا۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نتیش کمار، صوبائی صدر امیش کُشواہا، راجیہ سبھا رکن سنجے جھا اور سمستی پور منڈل ریل صارف مشاورتی کمیٹی (DRUCC) کے ممبر و جے ڈی یو راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے جھا کے نمائندہ مدن پرساد رائے کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔











