پٹنہ سٹی 3 مئی ( ذوالقرنین) حضرت داتا شہید شاہ رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک ہر سال کی طرح اس سال بھی نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا عرس کا آغاز نماز فجر کے بعد قرآن خوانی سے ہوا بعد نماز ظہر مزار شریف کو غسل دیا گیا اور بعد نماز مغرب میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کے بعد چادر پوشی گل اندازی عطر پاشی کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد مولانا جبریل صاحب محمد عرفان خان اور دیگر بچوں نے بارگاہ رسالت میں نعت پاک کا نذرانہ عقیدت پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد و تحسین وصول کیا اس کے بعد حافظ قاری دانش رضا عمادی خطیب امام جامع مسجد باغ کالو خان نے بزرگان دین اولیاء کرام اور شہداء کے حالات زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور لوگوں کے دلوں کو اسلام کی روشنی سے منور کر دیا قل کے بعد حافظ قاری دانش رضا عمادی نے حضرت شہید شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے وصلہ سے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ ملک و ریاست میں بھائی چارہ امن و سکون قائم ہو ملک میں ترقی و خوشحالی ہو غیر ملکی قوتوں سے محفوظ رکھ جو لوگ کسی وجہ سے اس نورانی محفل میں نہیں آ سکے اور جو لوگ یہاں موجود ہیں ان تمامم عقیدت مندوں کی و جائز دعاکو قبول فرما۔











