• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مئی 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

دین اسلام اجتماعیت کو پسند فرماتا ہے اتحاد و اتفاق اپسی محبت اس اجتماعیت کی روح ہے : مشہود احمد قادری ندوی

عیدالفطر کے موقع پر گاندھی میدان میں مصلیان سے ملنے پہنچے وزیر اعلیٰ نتیش کمار،پیش کی مبارکباد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 2, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

پٹنہ: نماز عیدالفطر کے موقع پر گاندھی میدان میں عظیم الشان مجمع سے خطاب کرتے ہوئے نماز عیدیں کے امام و خطیب ،نامور عالم دین و مدرسہ اسلامیہ شمس ال۸دئ کے پرنسپل حضرت مولانا سید شاہ مشہود احمد قادری ندوی نے اپنے پر مغز خطاب میں کہا کہ اج عید کا دن ہے جس کے معنی اس خوشی اور مسرت کے ہیں جو لوٹ کر بار بار اتی ہے ہماری ملی زندگی میں یہ دن نہایت متبرک و مقدس ہے اس کے استقبال کے لیے فرشتے جیسی نورانی مخلوق کو شاہراہوں اور گزرگاہوں پر متعین کیا جاتا ہے جو یہ صدا لگاتے رہتے ہیں اے محمد صل اللہ علیہ وسلم کی امت نکلو نہایت سخی پروردگار کی طرف جو بکثرت دیتا اور بہت درگزر فرماتا ہے پھر جب بندہ اس صدا پر لبیک کہتے ہوئے عبادت و ریاضت کا نذرانہ لے کر حاضر ہو جاتا ہے تو اللہ فرشتوں سے مخاطب ہو کر کہتا ہے اس کارندے کو کیا صلہ دیا جائے جو اپنا کام پورا کر لے اس کے جواب میں فرشتے عرض کریں گے کہ ہمارے معبود ہمارے اقا اس کا صلہ یہ ہے کہ کام کا پورا پورا بدلہ دیا جائے پھر اللہ فرشتوں سے کہتا ہے تم گواہ رہنا جو کچھ دن کے روزوں اور رات کی نمازوں سے ثواب ملا ہے میں نے اس کے بدلے میں اپنی رضا اور مغفرت عطا کر دی ہے اللہ رب العزت بندوں سے کہتا ہے مجھ سے مانگو میری عزت و جلال کی قسم اج تم اپنی اخرت کے لیے جو مانگو گے میں اس کو ضرور دوں گا اور دنیا کے لیے جو مانگو گے اس پر بھی غور کروں گا بندہ مومن کی سب سے بڑی جنت مغفرت اور اللہ کی رضامندی ہے وہی مطلوب اور اسی کی رضا مقصود ہے عید کے دن کی جس قدر رحمتیں اور برکتیں ہیں وہ دراصل مہینہ بھر کی عبادت و ریاضت کا نتیجہ ہے جس کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے بندہ مومن اللہ کے حضور حاضر ہیں دوسرے الفاظ میں یہ کہیے کہ یہ رحمتیں اور برکتیں ان اعمال کے خواص اثرات ثمرات اور نتائج ہیں جو دن کی روشنی اور رات کی تاریکی میں انجام دیے جاتے رہے جن سے زمین کی ہوا اور فضا بھی عطر بیز ہوتی رہی اور اسمان کے فرشتے بھی لطف اندوز ہوتے رہے خواص و اثرات اگر اس دنیا میں کسی وجہ سے نہ دکھائی دیں تو اخرت میں یقینا دکھائی دیتے ہیں ہم نے رمضان المبارک کے روزے اطاعت الہی کے ساتھ گزارے ذکر و عبادت تلاوت اور قیام اللیل و تراویح کے ذریعے خوشنودی کے طلبگار ہوئے اپنے گناہوں اور لغزشوں پر شرمندہ ہو کر تائب ہوئے اور مستقبل کے لیے صراط مستقیم پر چلنے کا عہد و پیمان کیا جب بندہ مومن بخشش و مغفرت کا پروانہ لے کر بارگاہ الہی میں پہنچتا ہے تو قران کریم کی یہ ایت وجوہ یومئذ ناضرۃ الی ربھا ناظرہ کے مطابق دیدار الہی سے مشرف کیا جاتا ہے یعنی کچھ چہرے قیامت کے دن تروتازہ ہوں گے اور دیدار الہی سے مالا مال ہو رہے ہوں گے یہ کون سے چہرے ہوں گے یہ چہرے اللہ کے نیک بندہ مومن کے ہوں گے جنہوں نے اپنی زندگی اللہ کی اطاعت و عبادت میں گزاری ہوگی مومن کے لیے قران کی ایک اور بشارت ان الذین آمنوا وعمل الصالحات کانت لھم جنات الفردوس نزلا خالدین فیہا لا یبغون عنہا حولا۔ رب کریم امت محمدیہ کے ہر فرد کے گناہ کو معاف فرمائے اور اپنا تقرب عطا فرمائے عید الفطر کے موقع پر نبی کریم کا ارشاد لکل قوم عید وھذا عیدنا جب ھم سیرت نبوی کا مطالعہ کرتے ھیں تو معلوم ھوا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اج کے دن امت محمدیہ کو کون سا پیغام دیا اللہ کے رسول نے صحابہ کرام کو روزے کی مقبولیت کی مبارکباد دی اپسی بھائی چارے کی تلقین کی محبت و اخلاق اور بہتر کردار سے مزین رہنے کا حکم دیا ہے دین اسلام کے تقاضے میں احکامات الہی کی بجا اوری محبت و الفت کی فراوانی رشتہ داروں کی پاسداری غریبوں اور مسکینوں کی حوصلہ افزائی نادار یتیموں کے ساتھ خیر خواہی بحیثیت انسان ہر ایک دوسرے کی عزت و تکریم اور بہترین اخلاق سے متصف رہنے کا حکم ہے دین اسلام اجتماعیت کو پسند فرماتا ہے اتحاد و اتفاق اپسی محبت اس اجتماعیت کی روح ہے اسلام میں عبادت کے طریقوں میں بھی اجتماعی زندگی کو بہتر انداز سے شامل کیا ہے اتحاد اتفاق کے ساتھ فرائض و واجبات کی ادائیگی سے عبادت کا حسن دوبالا ہو جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ نمازوں میں جماعت کو پسند فرمایا گیا ہے اور ثواب میں زیادتی رکھی گئی ہے یہی طریقہ نبی کریم کے زمانے سے جاری ہے اور انشاءاللہ جاری رہے گا قران کا حکم واعتصموا بحبل اللہ جمیعا ولا تفرقوا کی تشریح و تفسیر اجتماعیت کی شکل میں ہی نظر آتی ہے ۔
نبی برحق صلی اللہ علیہ وسلم کو پوری دنیا کے لیے اخری نبی کی شکل میں مبعوث فرمایا گیا اور اپ کی امت کو اخری امت قرار دیا گیا اللہ رب العزت نے نبی کی ذات کو اسوہ اور نمونہ بنا کر پیش کیا اور خود اللہ کے رسول نے اپنے اصحاب کی جماعت کو امت کے لیے اسوہ اور نمونہ قرار دیا ارشاد نبوی علیکم بسنتی و سنۃ الخلفاء الراشدین المہدین دوسری حدیث اصحابی کالنجوم بایھم اقتدیتم اھتدیتم قران و حدیث دین شریعت کا اصل منبع و سر چشمہ ہے اسلامی شریعت کا اصل ماخذ بس یہی دونوں ہیں لہذا جو چیزیں قران و حدیث کے ذریعے ثابت ہیں اور شارع اسلام کے حکم سے جاری ہیں وہ قیامت تک اپنے حال پر باقی رہیں گی اس لیے کہ اب اس میں کمی و بیشی کا کوئی امکان نہیں ہے فرمان الہی تمت کلمت ربک صدقا وعدلا لا مبدل بکلماتہ احکامات الہی مکمل ہو چکے ہیں اب اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی دین اسلام کے اندر عبادات مختلف ہیں جسمانی عبادت اور مالی عبادت جسمانی عبادت میں نماز، روزہ، حج کو شامل کیا گیا ہے اور مالی عبادت میں زکوۃ، صدقہ و خیرات، اور اوقاف فی سبیل اللہ کو شمار کیا جاتا ہے معلوم ہونا چاہیے کہ وقف اللہ کی ملکیت ہے بندہ اس کا نگراں و محافظ ہے وقف کی ملکیت میں کسی بھی شخص کا ذاتی تصرف اور بے جا استعمال شریعت اسلامی کے منافی ہے لہذا اوقاف کا تحفظ اور اس کی حفاظت ہماری شرعی و ائینی ذمہ داری ہے ہم ہر ایسے عمل کی مذمت کرتے ہیں جو اوقاف کی روح کو ختم کر دے اور شریعت اسلامی کو ٹھیس پہنچائے معلوم ہونا چاہیے کہ ہماری اخروی کامیابی شریعت کی پاسداری میں منحصر ہے اور حب رسول و تقرب الہی کا حصول صرف اور صرف اطاعت الہی و اطاعت رسول میں پوشیدہ ہے فرمان الہی ہے من یطع اللہ ورسولہ فقد رشد ومن یعصھما فانہ لا یضر الا نفسہ ولا یضر اللہ شیا ہم یہ بات ذہن میں بٹھا لیں کہ ہمارا ایک لمحے کے لیے بھی دین سے الگ ہونا دنیا و اخرت میں ذلت و رسوائی کا سبب بن سکتا ہے احکامات الہی اور فرمان رسول پر گامزن ہو کر ہی ہم دین کو مضبوط کر سکتے ہیں اور اپنی اخرت کو سنوار سکتے ہیں ہم جس ملک میں رہتے ہیں یہ گنگا جمنی تہذیب کا ملک ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ بود و باش اختیار کرتے ہیں اور ہر مذہب کے ماننے والوں کو اپنے مذہبی تشخص کے ساتھ جینے اور رہنے کا ائینی حق حاصل ہے تمام مذاہب کے ماننے والوں کو عزت دینا اور ان کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش انا ہمارا فریضہ ہے اور دین اسلام کا تقاضا ہے سماج کے دبے پس ماندہ لوگوں کو اٹھانا ان کی دادرسی کرنا ان کے حقوق دلانا بھی ہماری ذمہ داری میں شامل ہونا چاہیے رب کریم نے جب ہمیں خیر امت قرار دیا ہے اس کا تقاضہ ہے کہ ہم شرور و فتن سے دور رہتے ہوئے خیر کو پھیلانے کی کوشش کریں اور اس بات کو قبول کریں جس میں امت کی بھلائی ہو برادران وطن سے الفت و محبت کا سلوک کریں ہمارے لیے لازمی ہے اور ضروری ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کی بہتر پرورش و پرداخت کریں تعلیم و ہنر سے ان کو جوڑنے کی کوشش کریں اور عصری و دینی علوم سے اراستہ کریں با اخلاق و باکردار بنائیں تاکہ یہ بچے مستقبل میں قوم و ملت کے معمار بن سکیں اور دونوں جہاں میں سرخرو ہو سکیں اور ان کے طفیل میں ہم اور اپ بھی اللہ کی رضا کو حاصل کر سکیں اللہ رب العزت ہماری کاوشوں کو قبول فرمائے اور ہماری ہماری محبت کو فروغ عطا فرمائے اور ہمارا ہر عمل دین و دنیا کے لیے نافع و کارامد ثابت ہو۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist