
بہارشریف(محمد راشد عالم) ضلع کے مقامی پلس ٹو ہائی اسکول رنا بیگھہ میں روٹری کلب آف تتھاگتا کی جانب سے قائم کردہ لائبریری کا افتتاح فزیشن ڈاکٹر دینا ناتھ ورما،ڈاکٹر نیرج کمار،ڈاکٹر رنویریو کمار اور ایکٹنگ کے ساتھ مشترکہ طور پر شمع روشن کر کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر ورما نے کہا کہ یہ پروگرام روٹری کلب آف تتھاگتا کے میگا پروجیکٹ”چلو گاوں چلے‘‘کے تحت منعقد کیا گیا ہے۔طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھی کتاب طلباء کی بہترین دوست ہوتی ہے اور اسی فکر کو آگے بڑھاتے ہوئے روٹری کلب آف تتھاگتا نے پلس ٹو ہائی اسکول رانا بیگھہ میں لائبریری قائم کی ہے۔اس موقع پر ڈی آر ورما نے کہا کہ بچوں کو موبائل فون کے بجائے اپنی کتابوں پر زیادہ توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ اچھی تعلیم حاصل کر سکیں۔اس موقع پر ڈاکٹر نیرج کمار نے کہا کہ روٹری کلب آف تتھاگتا ہمیشہ عوامی فلاحی کاموں سے منسلک رہا ہے،انہوں نے بچوں سے کہا کہ وہ اساتذہ کی رہنمائی میں تعلیم حاصل کریں۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ماہر تعلیم ڈاکٹر رنویر کمار سنہا نے کہا کہ رانا بیگھہ پلس ٹو اسکول کا اپنا ایک مقام ہے،یہاں روٹری کلب آف تتھاگتا نے لائبریری فراہم کر کے طلباء کو فائدہ پہنچانے کا کام کیا ہے۔اس موقع پر اسکول کی قائم مقام ہیڈ مسٹریس نوتن کماری نے ممبران سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکول مکمل طور پر دیہی ماحول میں ہے،یہاں کے بچے عام گھرانوں سے آتے ہیں،یہ لائبریری بچوں کی تعلیم میں سنگ میل ثابت ہوگی،جس کے لیے میں اسکول فیملی کی جانب سے روٹری کلب آف تتھاگتا کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔پروگرام میں پرمیشور مہتو،انیل کمار،امیت بھارتی،مہیش لوہانی،ڈاکٹر وبھاس پریہ درشی،وشوا پرکاش،امت کمار،راجن اگروال،رماکانت کمار اور اسکول کے اساتذہ،ٹرینی اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔











