پٹنہ 06 مئی ،سماج نیوز سروس:بجلی گرنے سے پٹنہ ضلع میں 03 ،گیا میں 01اور ارول میں 01شخص کی موت پر وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آفت کی اس گھڑی میں میں متاثرکنبہ کے ساتھ ہوں ۔وزیر اعلیٰ نے آج ہی مہلوکین کے اہل خانہ کو چار ،چار لاکھ روپے بطور امداد دینے کی ہدایت دی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ تمام لوگ خراب موسم میں مکمل احتیاط برتیں ۔ خراب موسم ہو نے پر آسمانی بجلی سے بچنے کے لیے آفات مینجمنٹ کے ذریعہ وقتا فوقتا جاری کیے گئے مشورے پر عمل کریں ۔ خراب موسم میں گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں ۔











