
موتیہاری (عزیر سالم): 6مارچ 2025 بروز جمعرات کو موتیہاری کے بریار پور میں واقع سنی وقف بورڈ کے ملٹی پرپس بلڈنگ میں ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس افطار پارٹی میں جن سوراج کے بانی ولیڈر پرشانت کشور بھی شرکت کریں گے۔ جن سوراج مشرقی چمپارن کے لیڈر منظر نسیم نے ضلع کے روزے داروں سے اس افطار پارٹی میں شرکت کی پرخلوص گزارش کی کی ہے۔ مذکورہ جانکاری جن سوراج مشرقی چمپارن کے ترجمان ڈاکٹر مجتبی نواز نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے دی ہے۔











