
پٹنہ، 23 مارچ 2025 ، سماجوادی تحریک کے سرکردہ رہنما ڈاکٹر رام منوہر لوہیا جی کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پرلوہیا پارک ، لوہیا نگر، کنکرباغ میں منعقدسرکاری تقریب میں ان کے قدآدم مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر اسمبلی کے اسپیکر جناب نند کشور یادو، آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، رکن اسمبلی جناب ارون کمار سنہا،رکن قانون ساز کونسل جناب سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ،وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر کمار روی اور ریاستی کونسل کے سابق جنرل سکریٹری جناب اروند کمارسمیت کئی سماجی اور سیاسی کارکنان اور اہم شخصیات نے آنجہانی رام منوہر لوہیا کی قد آدم مجسمہ پر گل پوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے فنکاروں نے حب الوطنی کے گیت، بہار گیت گائے اور آرتی پوجا کی۔











