پٹنہ سیٹی 1 اپریل (ذوالقرنین) ) شاہی عیدگاہ گلزار باغ پٹنہ سیٹی میں عید الفطر کی پُروقار نماز صبح8;30 بجے ادا کی گئی جس کی امامت خانقاہ عمادیہ قلندریہ کے سجادہ نشین فضیلت الشیخ، الشیخ سید شاہ مصباح الحق عمادی نے فرمائی عیدگاہ میں کثیر تعداد میں فرزندانِ توحید نے شرکت کی اور امت مسلمہ کی ترقی اتحاد اور عالمی امن کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیںعید کے خطبہ میں شاہی امام نے مسلمانوں کے درمیان بڑھتی ہوئی نااتفاقی پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کی ضرورت ہے اور دلوں کو جوڑنا ہوگا جب اغیار تمہارے گھر پر نظر رکھے ہوں تو ضروری ہے کہ اپنے گھر کو مضبوط کیا جائے انہوں نے تاکید کی کہ عید کی نماز عیدگاہ یا کسی وسیع کھلے میدان میں ہی ادا کی جائے نہ کہ محلہ کی مسجدوں میں تاکہ امت کی اجتماعیت اور کثرتِ تعداد کا بھرپور مظاہرہ ہو انہوں نے سنت نبوی ﷺ کی روشنی میں عیدین کی نماز کھلے میدان میں ادا کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیانماز کے بعد شاہی امام نے پوری امت مسلمہ، بالخصوص فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی اور ہندوستان میں امن و امان اور بھائی چارے کی فضا قائم رہنے کی دعا مانگی انہوں نے ملت اسلامیہ کو برے وقت میں ایک دوسرے کا سہارا بننے اور اتفاق و محبت کے رشتے کو مضبوط کرنے کی تلقین کی ۔











