پٹنہ سیٹی 17مئی ( ذوالقرنین) طوبیٰ ڈے انگلش ہائی لودی کٹرہ پٹنہ سیٹی کے طالب علموں نے CBSE بورڈ کے امتحان میں اپنی کامیابی کا پرچم لہرایا اور اپنے شہر اپنے اہل خانہ اور اسکول کا نام روشن کیا طوبیٰ ڈے انگلش ہائی اسکول کے طالب علموں نے کلاس 10 بورڈ کے امتحان میں بہت ہی زیادہ عمدہ مارکس لایا اردو میں سائنس سوشل سائنس اور میتھ کے ساتھ انگلش میں 99% نمبر لاکر اپنے اسکول کا نام اپنے شہر کا نام اور اہل خانہ کا نام روشن کیا ہے جو آج شہر میں موضوع بنا ہوا ہے اس کے ساتھ ہی ساتھ ایک نئی خوشی کی بات ہے کہ طوبیٰ ڈے انگلش ہائی اسکول کی ہونہار بچی میناز پروین نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اپنا داخلہ لیکر اپنی کامیابی کا پرچم لہرایا ہے میناز پروین نے طوبی ٰ ڈے انگلش ہائی اسکول سے اپنی تعلیم کا آغاز کیا تھااور کلاس 10 بورڈ کے امتحان میں94% فیصد مارکس لایا اس کے ساتھ ساتھ جامعہ ملیہ اسلامیہ بے حد مشکل امتحان کلاس 11 کا نکالااور اپنا داخلہ کلاس 11 میں اچھے رینک کے ساتھ کرایا ہے ۔











