• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جون 18, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

عادل حیات ہر کام سنجیدگی اور یکسوئی کے ساتھ انجام دیتے ہیں: پروفیسر خالد

’’دی ونگس فاؤنڈیشن‘‘ اور ’’ڈائنامک انگلش اکیڈمی‘‘ کے زیر اہتمام کتابوں کی رسم رو نمائی کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 8, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

ارریہ، ( مشتاق احمد صدیقی ) ’’دی ونگس فاؤنڈیشن‘‘ اور ’’ڈائنامک انگلش اکیڈمی‘‘ کے زیر اہتمام پانچ کتابوں کی رسم رو نمائی کا انعقاد کیا گیا جن میں ڈاکٹر عادل حیات کی دو کتابوں، اردو اکادمی دہلی سے شائع شدہ مونو گراف ’’اختر انصاری دہلوی‘‘ اور بچوں کی کہانیوں کا مجموعہ ’’سپنوں کا گھر‘‘، ڈاکٹر انوار الحق کا مجموعۂ مضامین ’’نارنگ قراٴت‘‘، ڈاکٹر جاوید حسن کاساہتیہ اکیڈمی سے شائع شدہ پروفیسر محمد اسد الدین کے انگریزی مونو گراف ’’عصمت چغتائی‘‘ کا اردو ترجمہ اور نوید انجم کا مجموعۂ کلام’’نقش رائیگاں‘‘ شامل ہیں۔ اس تقریب کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر خالد محمود نے تمام صاحب کتاب کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ عادل حیات کی ادبی کاوشوں کا دائرہ شاعری، تحقیق و تنقید اور ادب اطفال تک پھیلا ہوا ہے۔وہ ہر کام سنجیدگی اور یکسوئی کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔ ڈاکٹر انوار الحق کے مضامین کا مجموعہ ’’نارنگ قراٴت‘‘ در اصل پانچ کتابوں کے حوالے سے تجزیاتی نوعیت کے پانچ مضامین پر مشتمل ہے۔ وہ ادب کے نئے رجحانات پر اچھی نظر رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جاوید حسن کا اصل میدان ڈراما اور ترجمہ ہے اور وہ نئی نسل کے باصلاحیت ادیب ہیں۔ صاحب صدر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوید انجم کی شاعری میں جدت اور ندرت متاثر کن ہیں۔ مہمان خصوصی اور مہاتما گاندھی انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ ماریشس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نازیہ بیگم جافو نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عادل حیات، ڈاکٹر انوار الحق اور ڈاکٹر جاوید حسن میرے بہت ہی اچھے ادبی دوست ہیں اور ان کی یہ کتابیں ادبی دنیا کے لیے بیش قیمت تحفے کی حیثیت رکھتی ہیں۔ پروفیسر شہپر رسول نے کہاکہ اختر انصاری کے فکر و فن پر ڈاکٹر عادل حیات کی گہری نظر ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر انوار الحق کی کتاب ’’نارنگ قراٴت‘‘ کے حوالے سے کہا کہ ان مضامین سے نارنگ فہمی میں مدد ملے گی۔شہپر رسول نے جاوید حسن کو ساہتیہ اکیڈمی جیسے موقر ادارے سے ان کی کتاب شائع ہونے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اس کا مطالعہ اہل اردو کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے نوید انجم کی شاعری کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک تازہ کار شاعر ہیں چناں چہ ان کی تازگی ایک نوع کی فرحت کا احساس دلاتی ہے۔ پروفیسر احمد محفوظ نے ان پانچوں کتابوں پر فرداً فرداً اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ پروفیسر تسنیم فاطمہ نے ان کتابوں کی اشاعت پر دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کتابوں کے مصنفین مجھے بے حد عزیز ہیں اور مستقبل میں ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے ڈاکٹر خالد مبشر نے کہا کہ ایک ہی جلسے میں پانچ کتابوں کا اجرا، کتابوں کے جشن سے کم نہیں ہے۔ ان پانچوں کتابوں کا تعلق ادب کی مختلف اصناف سے ہے اور اسی کی مناسبت سے مہمانان کا انتخاب بھی ہوا ہے۔ ان کتابوں کا تعلق تحقیق، تنقید، ادب اطفال، ترجمہ اور شاعری سے ہے۔ اس پروگرام کا دوسرا حصہ شعری نشست پر مشتمل تھا جس کی صدارت پروفیسر شہپر رسول نے کی۔ شعرا میں پروفیسر خالد محمود، پروفیسر احمد محفوظ، سہیل احمد فاروقی، راشد جمال فاروقی، ڈاکٹر احمد تنویر، ڈاکٹر واحد نظیر، ڈاکٹر خالد مبشر، نوید انجم، امتیاز رومی، سفیر صدیقی، خوشبو پروین اور عزیز اختر شامل تھے۔ شعری نشست کی نظامت کے فرائض آصف بلال نے انجام دی۔ پروگرام کا آغاز عبدالرحمٰن کی تلاوت اور اختتام ڈاکٹر انوار الحق کے اظہار تشکر پر ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عادل حیات، ڈاکٹر انوار الحق، ڈاکٹر خالد مبشر ، ڈاکٹر جاوید حسن اور شبانہ ناز نے مہمانان کی خدمت میں گلدستے سے ان کا استقبال کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist