پٹنہ (پریس ریلیز) بہار کمبائنڈ انٹرانس کمپٹیٹیو اگزامینیش یعنی بی سی ای سی ای کی جانب سے پوری ریاست میں نرس کی تقرری کے لیے اہلیتی ٹسٹ کا انعقاد کرایا جانا تھا جس کی تاریخ کا اعلان اور ایڈمٹ کارڈ تک جاری کردیا گیا تھا جس کی تاریخ 7 جون طے کی گئی تھی اور اتفاق سے اسی دن عید الاضحٰی کا تہوار ہے جو کہ ایک قومی تعطیل کے زمرے میں بھی آتا ہے، اس اعلان کے بعد امتحان دہندگان میں بے چینی دیکھی جا رہی ہے اس پورے معاملے میں بہار ریاستی اقلیتی کمیشن نے کڑا رخ اپناتے ہوئے بورڈ کو پھٹکار لگاتے ہوئے امتحان کی تاریخ میں توسیع کا حکم دیا ہے اس ضمن میں کمیشن کے پی آر او فاروق الزماں نے کہا کہ سماجی تنظیم سے جڑے محمد سیماب اختر و دیگر نے اس بابت کمیشن کو اطلاع دی جسے کے بعد بورڈ کے چیئرمین کوخط لکھا گیا ہے کہ 7 تاریخ کو چونکہ مسلمانوں کا عظیم تہوار ہے اس لیے امتحان کی تاریخ میں توسیع کردیا جائے، کمیشن کے سیکریٹری – ممبر دیوان ظفر حسین خان لکھا کہ مسلم بچے اور بچیاں عید الاضحٰی کی خوشیاں منانے سے محروم ہو جائیں گے اور گارجین حضرات کو بھی سفر میں دشواری لاحق ہوگی اس لیے امتحان کی تاریخ میں توسیع کیا جائے،واضح ہو کہ تہوار کے دن امتحان کے انعقاد کی تاریخ کے اعلان سے امیدواروں میں بے چینی تھی لیکن اس پورے معاملے پر اقلیتی کمیشن نے ایکشن لیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ امتحان کی تاریخ میں توسیع کی جائے گی اور مسلم بچے بچیوں کو راحت ملے گی،











