• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مئی 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

غریب، کسان، خواتین اور نوجوان مضبوط ہوں گے تو ہندوستان مضبوط ہوگا: مودی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 9, 2024
0 0
A A
غریب، کسان، خواتین اور نوجوان مضبوط ہوں گے تو ہندوستان مضبوط ہوگا: مودی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، 8 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے عام آدمی کو روزمرہ کی ضروریات کے لئے جدوجہد سے باہر نکالنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ غریب، کسان، خواتین اور نوجوان اگر یہ چار ذاتیں مضبوط ہوں گی، توہندوستان مضبوط ہوجائے گا۔مسٹر مودی نے یہاں وکست بھارت سنکلپ یاترا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2-3 دن پہلے ہی یاترا نے اپنے 50 دن مکمل کیے ہیں۔ اس عرصے میں 11 کروڑ لوگوں کا جڑنا، یہ اپنے آپ میں بے مثال ہے ۔ حکومت خود معاشرے کے آخری فرد تک پہنچ کر اسے اپنی اسکیموں سے جوڑ رہی ہے ۔انہوں نے کہا، "وکست بھارت سنکلپ یاترا نہ صرف حکومت کی بلکہ ملک کے خوابوں کی، قراردادوں اور اعتماد کی یاترا بن گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملک کا ہر علاقہ، ہر خاندان اپنے بہتر مستقبل کی امیدکے طورپرمودی کی گارنٹی والی گاڑی دیکھ رہا ہے ۔ اس یاترا کے تعلق سے گاؤں ہو یا شہر، ہر جگہ امنگ ہے ، جوش اور یقین ہے ۔ ملک کے ہرکونے میں مودی کی گارنٹی والی گاڑی پہنچ رہی ہے ۔ جن غریب لوگوں کی زندگی سرکاری اسکیموں کا فائدہ حاصل کرنے کے انتظار میں گزر گئی، وہ آج ایک معنی خیز تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا،‘‘ کس نے سوچا تھا کہ کبھی سرکاری ملازم، سرکاری افسر، یہ بابو اور یہ لیڈران خود غریب کے دروازے پر پہنچ کر پوچھیں گے کہ آپ کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ ملا یا نہیں۔ لیکن اب یہ پوری ایمانداری کے ساتھ ہورہا ہے ۔ مودی کی گارنٹی والی گاڑی کے ساتھ، سرکاری دفتر،عوامی نمائندے ، ملک کے باشندوں کے پاس، ان کے گاؤں محلے پہنچ رہے ہیں۔ مسٹر مودی نے کہا، ‘‘آج ملک نہیں بلکہ دنیا میں مودی کی گارنٹی پر بات ہورہی ہے ، لیکن مودی کی گارنٹی کا مطلب کیا ہے ؟آخر اس طرح مشن موڈ پر ملک کے ہر استفادہ کنندہ تک حکومت کا پہنچنا یہ اتنی محنت کیوں کرتے ہیں؟ دن رات حکومت اپنی خدمات انجام دینے میں اتنی محنت کیوں کررہی ہے ؟ سرکاری اسکیموں کے مکمل نفاذ اور وکست بھارت کے عہد میں کیا تعلق ہے ؟انہوں نے کہا، ‘‘ہمارے ملک میں بہت سی نسلوں نے سہولت کی کمی میں زندگی گزاری ہے ، ادھورے خوابوں کے ساتھ زندگی مکمل کی ہے ، انہوں نے اس کمی کو اپنی قسمت تسلیم کیا اور اسی غربت کی زندگی گزارنے کے لئے مجبور رہے ۔ چھوٹی چھوٹی ضروریات کے لیے یہ جدوجہد ملک میں غریبوں، کسانوں، خواتین اور نوجوانوں میں اس کا سب سے زیادہ اثر رہا۔ ہماری حکومت چاہتی ہے کہ موجودہ اور آنے والی نسلوں کو اس طرح کی زندگی نہ گزارنی پڑے ، آپ کے آبا و اجدادا کو جن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، آپ کے بزرگوں کو جو مشکلات جھیلنی پڑی، وہ پریشانی آپ کو نہ پیش آئے ، اسی مقصد کے لیے ہم اتنی محنت کر رہے ہیں۔ ہم ملک کی ایک بہت بڑی آبادی کو روزمرہ کی چھوٹی چھوٹی ضروریات کے لئے ہونے والی جدوجہد سے باہر نکالنا چاہتے ہیں۔ اس لیے ہم غریبوں، کسانوں، خواتین اور نوجوانوں کے مستقبل پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور یہی ہمارے لیے یہ ملک کی سب سے بڑی چار ذاتیں ہیں۔ جب غریب، کسان، خواتیں اور نوجوان، یہ میری چار ذاتیں، جو میری پسندیدہ چار ذاتیں ہیں، اگر یہ مضبوط ہو ں گی، تو ہندوستان کا مضبوط ہونا یقینی ہو گا۔وکست بھارت سنکلپ یاترا کا سب سے بڑا مقصد ہے ، کوئی بھی مستحق شخص، سرکاری اسکیم کے فوائد سے محروم نہیں ہونا چاہیے ۔ کئی بار بیداری کی کمی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے کچھ لوگ سرکاری اسکیموں کے فائدے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ ہماری حکومت ایسے لوگوں تک پہنچنا اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے ۔ اس لئے یہ مودی کی گارنٹی کی گاڑی گاؤں گاؤں جارہی ہے ۔ جب سے یہ یاترا شروع ہوئی تب سے تقریباً 12 لاکھ نئے مستفیدین نے اجولا کے نئے مفت گیس کنکشن کے لیے درخواست دی ہے ۔ انہوں نے کہا، ‘‘کچھ دن پہلے ، جب میں اجودھیا میں تھا، وہاں میں اجولا کی 10 کروڑویں استفادہ کنندگان میں شامل بہن کے گھر گیاتھا۔ اس کے علاوہ سرکشا بیمہ یوجنا، جیون جیوتی بیمہ یوجنا، پی ایم سواندھی کے لیے بھی اس یاترا کے دوران لاکھوں کی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔مسٹر مودی نے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا کے دوران 2 کروڑ سے زیادہ غریبوں کی صحت کی جانچ کی گئی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران، ایک کروڑ لوگوں کی ٹی بی کی بیماری کی بھی جانچ ہوئی ہے ۔ 22 لاکھ لوگوں کی سکیل سیل انیمیا کی جانچ ہوئی ہے ۔ یہ سارے استفادہ کنندگان گاؤں-غریب، دلت، پسماندہ، قبائلی سماج کے لوگ ہیں، جن کے لیے ڈاکٹروں تک رسائی سابقہ حکومتوں میں ایک بڑا چیلنج رہا ہے ۔ آج ڈاکٹر موقع پر ہی ان کی جانچ کر رہے ہیں اور ایک بار جب ان کی ابتدائی جانچ ہو گئی ہے ، تو اس کے بعد آیوشمان اسکیم کے تحت 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج تو ہے ہی۔ گردے کے مریضوں کے لیے مفت ڈائلیسس کی سہولت اور جن اوشدھی کیندروں میں سستی دوائیں بھی آج ان کے لیے دستیاب ہیں۔ ملک میں بنائے جا رہے آیوشمان آروگیہ مندر، یہ تو گاؤں اور غریبوں کے لیے صحت کے بڑے مراکز بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ان کوششوں کا بہت بڑا فائدہ ہماری کروڑوں ماؤں بہنوں کو مل رہا ہے ۔ آج خواتین خود آگے آ کر نئے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں۔ اس سے پہلے بہت سی بہنیں ایسی تھیں جن کے پاس سلائی، کڑھائی اور بُنائی جیسی کوئی نہ کوئی مہارت تھی لیکن ان کے پاس اپنا کام شروع کرنے کا کوئی وسائل یا ذریعہ نہیں تھا۔ مدرا یوجنا نے انہیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا یقین دلایا، مودی کی گارنٹی ہے ۔ آج گاؤں گاؤں میں روزگار – خود روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    مئی 3, 2026
    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    مئی 3, 2026
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist