پٹنہ:دلشاد مستقیم،ناظم امتحانات،بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ،پٹنہ نے بحکم عبدالسلام انصاری، سکریٹری مدرسہ بورڈ اطلاع دی ہے کہ درجہ فوقانیہ و مولوی امتحانات2025 میں کامیاب تمام طلبا وطالبات کو مارکشیٹ، سرٹیفکٹ ،کراس لسٹ اورمولوی کے مائیگریشن کی اصل کاپی نامزد مدارس کے توسط سے13سے 15 مئی کوموصول کرایاجائیگا جس کی تمام ترتیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ اس لئے تمام نامزد مدارس کے صدر مدرسین کو مورخہ۔13سے 15 مئی کوکمشنری وائز دفتر مدرسہ بورڈ پٹنہ اور علاقائی دفتر پورنیہ میں بلایاگیاہے ۔ تمام صدر مدرسین درج ذیل تاریخوں کے مطابق حاضر ہوکر تمام ضروری دستاویزحاصل کریں ۔دلشاد مستقیم،نے مزید بتایاکہ پٹنہ دفتر کے شعبہ امتحانات5 ودیاپتی مارگ، میںدربھنگہ کمشنری و دیگر کمشنریاں13.05.2025 اورترہت کمشنری14.05.2025 کوآنے والے صدر مدرسین استعمال شدہ جوابی کاپیاں بورڈ نہیں لائیں گے بلکہ وہ اپنے نامزد مدرسہ میں ہی محفوظ رکھیں گے۔ جب کہ علاقائی دفتر پورنیہ میں پورنیہ کمشنری 13.05.2024،بھاگلپور کمشنری14.05.2025کوسی کمشنری 15.05.2025 کوحاضر ہوکر درج بالا دستاویز حاصل کریں۔ ساتھ ہی آدھار کارڈ کی عکسی کاپی اپنے ساتھ ضرور لائیں گے۔











