• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مئی 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مولانا غلام محمد وستانوی ایک صاحب کردار عالم دین تھے

امارت شرعیہ میں منعقد تعزیتی نشست سے علماء کرام کا اظہار تعزیت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 5, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

پٹنہ، 04 مئی (پریس ریلیز) ملک و ملت کی عظیم ،علمی وفکری شخصیت علماء کے مونس وغم خوار جامعہ اشاعت العلوم اکل کنواں دھولیہ مہاراشٹر ا کے بانی و ناظم برزگ عالم دین خادم القرآن حضرت مولانا غلام محمد وستاونوی ۴؍ مئی ۲۰۲۵ء کو طویل علالت کے بعد دائمی مفارقت دے گئے ،انا للہ واناالیہ راجعون ،یہ صدمہ ہم سب کے لئے ناقابل برداشت ہے، اللہ تعالی مولانا کے تمام متعلقین و محبین کو صبر و استقامت کی توفیق بخشے اور جامعہ اشاعت العلوم اکل کنواں کو ان کا نعم البدل عطا کرے حضرت مولانا وستانو ی ایک شریف خاندان کے چشم و چراغ تھے ان کے آبا و اجداد کا خاندان مدنی سے بڑا گہرا اور قلبی لگاؤ تھا شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی سے عقیدت مندانہ تعلق رکھتے تھے، مولانا مرحوم ضلع سورت کے مشہور و معروف قصبہ کو ساری کے باشندہ تھے یہیں آپ کی 1950 ءمیں ولادت ہوئی ،چار سال بعد آپ کے آبا و اجداد نقل مکانی کر کے وستان آگئے والد ماجد جناب حاجی محمد اسماعیل نے مدرسہ قوۃ الاسلام گھلااورشمس العلوم برودہ میں تعلیم دلوائی پھر فلاح دارین ترکیسر اور مظاہر علوم سہارنپور میں تعلیم دلوائی، جہاں شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد یونسؒ سے بخاری شریف کی تکمیل کی اور 1973 میں سند فراغت پائی 1970 میں ہی حضرت مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ سے اصلاحی تعلق قائم کیا، فراغت کے بعد 1973 میں دارالعلوم کنتھاریا میں درس و تدریس کی خدمات انجام دیں ،درس و تدریس ہی کے زمانے میں جامعہ اشاعت العلوم اکل کنواں کے قیام کا منصوبہ بنایا ،چنانچہ 1980 میں یہ ادارہ قائم ہوا جو اس وقت ملک کے ممتاز اداروں میں شمار کیا جاتا ہے، مولانا وستانوی کا امارت شرعیہ بہار، اڈیسہ وجھارکھنڈ سے بڑا گہرا تعلق تھا اسی نسبت سے آپ یہاں متعدد مرتبہ تشریف لائے اور یہاں کے نظام العمل اور طریقہ کارسے بے حد متاثر ہوئے ،اس لیے ان کے وصال کی خبر سے یہاں کا ماحول سوگوار ہو گیا ،امیر شریعت حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا کہ مولانا ایک نامور عالم دین اور نسبت بزرگ شخصیت تھے، انہوں نے علم نبوت کا جو چراغ جلایا اس کی روشنی دور دراز علاقہ تک پھیلی، وہ علوم دینیہ کے ساتھ عہد جدید کے علوم کی حصولیابی پر بھی طلبہ کو ابھارا کرتے تھے اور اس کے لیے انہوں نے عملی اقدام کیا ،بلاشبہ وہ ایک کردار عالم دین تھے اللہ ان کے خدمات کو قبول فرمائے اور درجات عالیہ سے نوازے ،امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی نے کہا کہ مولانا سے متعدد ملاقاتیں رہی ہیںحضرت مولانا نہایت ہی منکسر المزاج عالم دین تھے وہ علماء پرور ،غریب نواز تھے جس کی کئی مثالیں ہمارے سامنے ہیں ،اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ،مولانا کے وصال پر دفتر امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ میں ایک تعزیتی نشست منعقد ہوئی جس سے مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ نے تفصیلی حالات زندگی سے شرکاء کو روشناس کرایا انہوں نے کہا کہ وہ ایک فرد نہیں ایک انجمن تھے انہوں نے جامعہ اشاعت العلوم جیسا ایک مثالی ادارہ قائم کیا اس کےساتھ ہی ٹیکنیکل انسٹیٹیوت ،انجینئرنگ کالج ،میڈیکل کالج اس طرح دینی و دنیاوی علوم کا بے مثال ادارہ قائم کیا ،جس کی مثالیں نہیں ملتی ، انہوں نے چند مہینے دار العلوم دیوبند کے اہتمام کے منصب کو بھی سنبھالا ۔ امار ت شرعیہ کے قاضی شریعت مولانا مفتی محمد انظار عالم قاسمی نے کہا کہ مولانا ملت کے غریب نونہالوں کی دینی و اخلاقی تربیت اور تعلیم وتعلم پر خصوصیت کے ساتھ توجہ فرماتے ،اور ایسے بچوں کی کے برابر فکر مند رہتے تھے ، میرےعلاقہ میں بھی اصلاح المسلمین نام سے ایک تعلیمی ادارہ قائم کروایا اور زندگی بھر اس کی ابیاری کرتے رہے انہوں نے کہا کہ مولانا سے میری کئی ملاقاتیں رہیں مولانا بہت ہی خوش مزاج عالم دین تھے اللہ تعالی ٰ ان کے درجات کو بلند فرمائے ،مولانا مفتی احتکام الحق قاسمی نے کہاکہ مولانا نے اپنی پوری زندگی دین وملت کی خدمات کے لئے وقف کردی تھی درحقیقت قر آن کی خدمات کے لئے ان کے کارنامے تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جائیں گے ،مولانا رضوان احمد ندوی نے کہا کہ حضرت مولانا وستانوی سے میری متعدد ملاقاتیں رہی ہیں ان کے چہرے بشرے سے نورانیت وروحانیت عیاں تھی وہ نسبت بزرگ عالم دین تھے امارت شرعیہ اور یہاں کے اکابر سے ان کا بڑا گہرا تعلق تھا جس کو انہوں نے زندگی بھر نبھا یا ۔مولانا مجیب الرحمن دربھنگوی نائب قاضی شریعت نےکہا کہ حضرت مولانا خادم القرآن کی حیثیت سے پورے ملک میں متعارف تھے اس سلسلے میں ان کی خدمات اور مسابقہ قرأ ت قرآن کی تقریبات شاہد عدل ہیں ۔مولانا محمد شمیم اکرم رحمانی معاون قاضی شریعت نے کہا کہ جب سے دنیا قائم ہےآنے جانے کا سلسلہ بھی قائم ہے لیکن کچھ ایسے خوش نصیب بندے مرکے بھی زندہ رہتے ہیں اوروہ اپنے خدمات اور کارناموں سے لوگوں کو تابندگی عطاکرتے ہیں حضرت مولانا کی شخصیت ایسے ہی لوگوں میں تھی ،مولانا محمد امتیاز قاسمی نے کہا کہ مولانا کی زندگی کا ایک نمایاں پہلو افراد سازی تھا انہوں نے اپنے جامعہ کے لئے جو جانشیں تیار کیا وہ مولانا کی علمی وراثت کاعکس جمیل ہے ،مولانا محمد شہنواز مظاہری نےکہا کہ مولانا کی زندگی اور شخصیت ہم سبھوں کےلئے نمونہ ہے ، مولانا منت اللہ حیدری نے کہا کہ انہوں نے اکل کنواں میں دینی وتربیتی ادارہ قائم کرکے ملت کی بڑی خدمت انجام دی ہے، اللہ تعالیٰ حضرت مولانا کی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے۔اس تعزیتی نشست میں جناب مولانا صابر حسین ، جناب عبد الوہاب انصاری سابق اے ڈی ایم ،جناب ایڈوکیٹ ہارون رشید ،مولانا مرسل قاسمی ،مولانا عقیل اختر قاسمی ،مولانا عبداللہ ،مولانا محمد انس جعفر قاسمی ،مولانا محمد شارق رحمانی ،مولانا ذیشان ،مولانا محمد طارق رحمانی ،مولانا سالک ظفر قاسمی کے علاوہ تربیت قضاء وافتاء کے علماء وفضلاء نے بڑ ی تعداد میںشرکت کی اور مولانا کے لئے اجتماعی طور پر مغفرت اور بلندی درجات کی دعائیں کی اس تعزیتی نشست کا آغاز مولانا اسعد اللہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور قاضی شریعت مولانا محمد انظار عالم قاسمی کی دعاءپر اختتام پذیر ہوئی ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist