• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جون 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مکتب معہد القرآن چلہنیاں کی حافظہ ناصحہ اور میمونہ کیلئے منعقد دو روزہ جشن دستارحفظ اختتام پذیر

مدارس اسلامیہ دینی حفاظت کےمستحکم قلعے ہیں: نائب امیر شریعت، اعجاز قرآن ہی ہے کہ ہمارے چھوٹے بچےاور بچیاں اسکو حفظ کر لیتے ہیں:مفتی اطہر القاسمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 3, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

ارریہ، ( مشتاق احمد صدیقی ) ضلع ارریہ کی معروف اور علمی بستی چلہنیاں کی پرانی جامع مسجد میں واقع "معہد القرآن” میں گزشتہ دنوں دو روزہ انعامی مسابقہ و جلسۂ دستار بندی و اصلاح معاشرہ کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت مفتی محمد اطہر القاسمی نائب صدر جمیعت علماء بہار نے کی جبکہ نظامت کے فرائض کو ادارہ کے روحِ رواں مولانا قاری رحمت اللہ قاسمی نے بحسن وخوبی انجام دیا، اس جلسۂ دستار بندی میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے نائب امیر شریعت امارت شرعیہ بہار اڑیسہ و جھارکھنڈ مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی شریکِ اجلاس ہوئے جبکہ مولانا قاضی وصی احمد نائب قاضی امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ اور دیگر علماء کرام کی تشریف آوری ہوئی اور سبھوں نے جلسہ کو خطاب کیا۔ مہمان خصوصی مولانا محمد شمشاد صاحب رحمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں دین اسلام سے وابستہ کیا ہے، ایمان والا بنایا ہے ،یہ ہم سب کے لیے بہت ہی فخر کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ مدارس اسلامیہ دین کی حفاظت کے مضبوط قلعے ہیں، ان کو چلانے کی اور ان کی انتظامات کرنے کی ذمہ داری پوری امت مسلمہ کی ہے ،اس لئے ہمیں ان اداروں کا بھرپور تعاون کرتے رہنا چاہیے اور اہل مدارس اور علماء کرام سے اپنے آپ کو جوڑے رکھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ قرآن کریم اتنی عظمت والی کتاب ہے کہ اگر کوئی شخص قرآن کی تلاوت کر رہا ہے اور تلاوت کی وجہ سے دعا کا موقع نہیں ملا تو اللہ تعالی اس کو اور زیادہ عطا کرے گا۔ نائب قاضی امارت شرعیہ قاضی وصی احمد قاسمی نے حفظ قرآن کی فضیلت پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن کریم کا پڑھنا اس کو یاد کرنا بڑی سعادت مندی کی بات ہے، ان مدارس اسلامیہ میں قرآن و حدیث کی تعلیم دی جاتی ہے اور انسانیت کا درس دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر صدرِ اجلاس مفتی محمد اطہر القاسمی نائب صدر جمعیت علماء بہار نے زور دے کر کہا کہ اگر معاشرے سے برائیوں کو ختم کرنا ہے تو نسلوں کو دینی تعلیم وتربیت سے آراستہ کرنا ہوگا اور اس کے نظام مکاتب کو منظم و معیاری بنانا ہوگا انہوں نے معہد سے دینی تعلیم وتربیت حاصل کرنے والی بچیوں کے حوالے سے کہاکہ بیٹی دیندار ہوگی تو بہن اور بہن دیندار ہوگی تو بیوی اور بیوی دیندار ہوگی تو ماں اور جب ماں دیندار ہوگی تو آنے والی نسلیں بھی دیندار ہوں گی۔ان کے علاوہ شہر قاضی ارریہ قاضی عتیق اللہ رحمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مسئلے کو دارالقضاء سے جوڑیں تاکہ کورٹ کچہری کے چکر سے محفوظ رہ سکیں ۔مولانا جرجیس اکرم قاسمی قاضی شریعت بیگو سرائے نے حفظ قرآن کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہاکہ ایک حافظ قرآن کل قیامت میں دس ایسے آدمی کو جنت میں لے کر جائے گا جس کے جہنم میں جانے کا فیصلہ ہو چکا ہوگا۔ اس پروگرام کی سرپرستی فرما رہے مولانا مفتی احتشام اختر ندوی ناظم جامعہ دار السلام لکھنو و‌مولانا ناہید حسن ندوی پروفیسر مانو دربھنگہ نے مشترکہ طور پر کہا یہ ہمارے گاؤں کے لیے باعث فخر ہے کہ دو بچیاں حافظہ ہوئی ہیں۔ اس پروگرام میں علماءکرام و عوام الناس کی کثیر تعداد کے ساتھ مولانا جنید اکرم ندوی، مولانا عبد السبحان قاسمی، مولانا مجاہد الاسلام قاسمی، مولانا مفتی عقیل انور مظاہری، مولانا آصف لئیق ندوی عربی لیکچرار مانو حیدرآباد، حافظ تنزیل، ڈاکٹر محمد اوصاف، فیروز عالم، نقی انور، حفظ الرحمن، ایڈوکیٹ عدنان، مرتضی عالم، ماسٹر محمد مصدق، ماسٹر محمد اظہر، ڈاکٹر مقیم انور، حاجی ایوب، ماسٹر شمائل رضا، حافظ محمد سلمان، حافظ محمد شاہ زماں وغیرہ موجود تھے۔ آخر میں معہد القرآن کے روح رواں مولانا رحمت اللہ قاسمی نے تمام مہمانوں اور سامعین و سامعات کا شکریہ ادا کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist