
بہارشریف(محمد راشد عالم) شہر کے بہارٹاون تھانہ کی پولیس نے بدنام زمانہ مجرم ڈوما عرف ڈومن یادو کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی جس پر 25000 روپے کا انعام تھا۔بتایا جاتا ہے کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بدنام زمانہ مجرم ڈومن یادو مانپور تھانہ کے تحت گوریا گاؤں میں چھپا ہوا ہے۔ اسی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بہارٹاون پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مانپور تھانہ کے گوریا گاؤں میں چھاپہ مار کر ڈوما عرف ڈوما یادو کو گرفتار کر لیا۔گرفتار مجرم ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں کئی سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔اس کے خلاف بہارٹاون کے تھانے میں 4،نالندہ تھانے میں 1 اور چنڈی تھانہ میں 1 مقدمہ درج ہے۔ڈوما یادو کی مجرمانہ تاریخ ہے۔اس چھاپہ ماری ٹیم میں بہار تھانہ صدر سمراٹ دیپک کے علاوہ درجنوں پولیس اہلکار شامل تھے۔











