
بہارشریف(محمد راشد عالم) لہری تھانہ علاقہ کے تحت واقع علاقے کمر الدین گنج میں پیر کی دوپہر ایک خاتون نے اپنے کرائے کے مکان میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔متوفی کی شناخت 35 سالہ رنجو دیوی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ گیانو کیوٹ کی بیوی ہے،اہل خانہ کے مطابق رنجو دیوی نے تقریباً دو سال قبل اپنے شوہر کو چھوڑ کر اپنی بھابھی کے بھائی سے شادی کی تھی۔اس کے بعد وہ اپنے بچوں کے ساتھ کمر الدین گنج محلہ میں کرائے کے مکان میں رہنے لگی۔رنجو دیوی اور ان کے شوہر کے درمیان گزشتہ ایک ماہ سے تنازع چل رہا تھا، بتایا جا رہا ہے کہ گیانو کیوٹ رنجو دیوی پر والدین کے گھر جانے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔ اس معاملے پر دو دن پہلے دونوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔خاندانی کشیدگی اور تنازع سے تنگ آکر رنجو دیوی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لہری تھانہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کردی۔پولیس خودکشی کے پیچھے دیگر ممکنہ وجوہات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔











