
بہارشریف(محمد راشد عالم)نالندہ ضلع کے دو مختلف علاقوں میں سڑک حادثہ میں دو افراد کی موت ہو گئی۔جبکہ صبح سویرے خاتون کی لاش ملنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔یہ واقعہ سارے،اسلام پور اور چنڈی تھانے کے علاقوں میں پیش آیا ہے۔پہلا واقعہ اسلام پور تھانہ علاقہ کے مہواری ملکی گاؤں میں پیش آیا۔جہاں ایک اسکارپیو بے قابو ہو کر آدھے تعمیر شدہ مکان سے ٹکرا گئی۔اس واقعہ میں کار میں سفر کر رہے دھرمیندر کمار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔اسی طرح ایک اور واقعہ سارے تھانہ علاقہ کے علی نگر گاؤں کے قریب پیش آیا۔جہاں پی ڈی ایس ڈیلر سریندر پاسوان کی نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر موت ہوگئی۔یہ حادثہ اس وقت ہوا جب کہ چنڈی تھانہ علاقے کے NH 30A پر بہادر پور گاؤں کے پاس سڑک کے کنارے ایک خاتون کی لاش ملنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ تھانہ انچارج سمن کمار نے بتایا کہ لڑائی کے بعد قتل کہیں اور کیا گیا اور لاش کو پھینک دیا گیا۔خاتون کے بائیں ہاتھ پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔لاش کو شناخت کے لیے صدر ہسپتال بہارشریف میں رکھا گیا ہے۔











