• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مئی 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

نشہ کیخلاف جنگ میں سبھی طبقات کو ساتھ آنا چاہئے: مولانا عبدالرب اعظمی

جمعیۃ علماء کے ریاستی صدر کی نشہ مخالف ریلی میں شرکت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 24, 2022
0 0
A A
نشہ کیخلاف جنگ میں سبھی طبقات کو ساتھ آنا چاہئے: مولانا عبدالرب اعظمی
Share on FacebookShare on Twitter

کانپو:۔ جمعیۃ علماء شہر کانپور کے زیر اہتمام شہری صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں کی سرپرستی و ریاستی نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی کی نگرانی میں چلائی جا رہی نشہ مکت سماج ، نشہ مکت شہر مہم کے تحت قلی بازار سے کوپرگنج، لاری پارک پٹکاپور سے گاندھی مجسمہ پھول باغ تک اور گوالٹولی سے نشہ مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔ جمعیۃ علماء اتر پردیش کے صدر محترم مولانا عبدا لرب اعظمی نے جھنڈی دکھا کر ریلیوں کوروانہ کیا، آج کی ریلیوں میں خاص طور پر قاضی شہر کانپور حافظ و قاری معمور احمد جامعی اور بریلوی مکتبہ فکر کے قاضی شہر حافظ محمد ندیم بطور خاص شریک ہے۔
جمعیۃ علماء اتر پردیش کے صدر مولانا عبد الرب اعظمی نے قلی بازار میں ریلی کو جھنڈی دکھانے کے ساتھ ہی کچھ دور تک ریلی میں چل کر جمعیۃ علماء شہر کانپور کے عہدیداران و کارکنان کے ذریعہ کئے جانے والے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ مولانا نے اس موقع پر ریلی میں موجود جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشہ پوری انسانیت کیلئے نقصاندہ ہے، اس نقصان میں مذہب کی تفریق نہیں ہے کہ کسی مذہب خاص کے لوگوں کو نشہ سے زیادہ نقصان پہنچا ہو اور دیگر مذاہب کے لوگ اس سے بچے ہوئے ہوں، نشہ کی خرابیوں کی وجہ سے ہمارا ملک اورسماج تباہ ہو رہاہے، گھربرباد ہو رہے، لوگوں میں انتشار پیدا ہو رہاہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ نشہ کے خلاف چلائی جا رہی مہم میں جمعیۃ علماء کے کارکنان کا ساتھ دیں، ریلیوں میں شریک ہوں، لوگوں کو زیادہ سے زیادہ بیدار کریں،نشے کی تباہکاریوں سے واقف کرائیں۔
پٹکاپور کی ریلی میں شریک رہے قاضی شہر کانپور حافظ و قاری معموراحمد جامعی نے نشہ کے خلاف لوگوں کو بیدار کرتے ہوئے کہا کہ نشہ ہمارے سماج کیلئے ناسور کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے، ہماری نوجوان نسل نشے کی عادی بن کر اپنی زندگیوں کو خراب کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ ہم اگر اپنی نسلوں کے دین وایمان کی حفاظت اور دنیا کی ترقی چاہتے ہیں تو اول مرحلے میں انہیں کسی بھی صورت سے نشے کا عادی بننے سے بچائیں۔
بریلوی مکتبہ فکر کے قاضی شہر حافظ محمد ندیم نے قلی بازار کی ریلی میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء شہر کانپور نے پورے شہر میں نشہ کے خلاف ریلیاں نکال کر عوام کو انتہائی اہم ضرورت کی جانب متوجہ کیا ہے۔ نشہ کی خرابیوں سے ہم سب واقف ہیں، جس گھر میں کوئی ایک بھی فرد نشہ کا عادی ہو تا ہے وہ اپنے تمام اہل خانہ کیلئے زحمت اور رسوائی کا سبب بنتا ہے۔
شہری نائب صدر مولانا محمد اکرم جامعی نے کہا کہ جمعیۃ علماء کے احباب آپ کے علاقہ اور محلہ میں آکر آپ کے سامنے نشہ کے خلاف بیان دے کر آپ سے کہنا چاہتے ہیں کہ نشہ کرنے والے لوگ صرف اپنی ہی نہیں ہمارے پورے سماج کو نقصان پہنچا کر پریشانی میں ڈالتے ہیں۔ ہماری آپ کی ذمہ داری ہے کہ نشہ کرنے والوں سمجھائیں کہ وہ نشہ کرنے سے باز آجائیں، اپنی اور اپنے اہل خانہ کی فکر کرتے ہوئے محنت کی کمائی کو ضائع ہونے بچائیں۔
شہری نائب صدر مولانا نور الدین احمد قاسمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء کے ذریعہ نکالی جانے والی یہ ریلی علاقہ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی، ہماری قوم کا ایک ایک بچہ انشاء اللہ بیدار ہوگااور اپنے سماج، اپنے محلہ کو ہر قسم کی نشہ آور اشیاء سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
گوالٹولی سے نکالی گئی ریلی میں شریک رہے شہری نائب صدر مولانا محمد انیس خاں قاسمی نے کہا کہ نشہ کے نقصانات جگ ظاہر ہیں، جولوگ نشہ کرتے ہیں وہ ہر طرح سے نقصان میں ہی ہیں، وہ اپنی صحت تو برباد کرتے ہی ہیں ساتھ ہی وہ اپنے سے جڑے پورے خاندان کا مستقبل برباد کرنے میں بھی اپنا منفی کردار ادا کرتے ہیں۔ ہم لوگوں کو بیدار کریں، نشہ کی برائیاں بیان کریں ، ذہنوں میں نشے کی نفرت اور صحت بخش غذاؤں سے محبت پیدا کریں۔
سکریٹری زبیر احمد فاروقی نے کہا کہ نشہ اور منشیات کا استعمال زندگیوں کو برباد کرتا ہے، معاشرہ کو تباہ کرتا ہے۔ نشہ کی وجہ سے ہماری جسمانی اور معاشی دونوں ہی طرح سے حالت خراب ہوتی ہے۔ آج کی ریلیوں میں محمود عالم قریشی، قاضی شریعت مولانا محمد انعام اللہ قاسمی،حافظ محمد ریحان علی، مولانا محمد طاہر قاسمی، مولانا ابو الحسن عبد اللہ قاسمی، مولانا محمد عامر قاسمی، مولانا محمد سفیان قاسمی، حافظ محمد آصف، جاوید قریشی، انیس احمد، معید احمد، نواب احمد، محمد ندیم، محمد ریاض، شمشاد بھائی، شہاب الدین کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء و مقامی لوگ شریک ہوئے۔

نشہ مخالف ریلی میر پور، بابوپوروہ اور کرنیل گنج میں آج
کانپور:۔ جمعیۃ علماء شہر کانپور کے زیر اہتمام چلائے جا رہے نشہ مخالف مہم کے تحت آج مورخہ25دسمبر 2022 بروزاتواردوپہر12؍بجے میرپور پکڑیا چوراہے سے محلہ میں گھوم کر واپس میر پور پکڑیا چوراہے تک ،دوپہر 2؍بجے بابوپوروہ مسجد محمودیہ اجیت گنج سے بگاہی عیدگاہ ہوتے ہوئے چار راڈ چوراہے تک،4؍بجے کرنیل گنج بجریا چوراہے سے یتیم خانہ تک نشہ مخالف ریلیاں جمعیۃ علماء شہر کانپور کے صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں و ریاستی نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کی قیادت میں نکالی جائیں گی۔ ریلی کے ذمہ داران حافظ محمد رضوان صدیق، مولانا محمد عقیل جامعی، مولانا انصار احمد جامعی، محمد جنیدنے اس کی اطلاع دیتے ہوئے علاقہ کے تمام لوگوں سے شرکت کی درخواست کی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    مئی 3, 2026
    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    مئی 3, 2026
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist