پٹنہ ، 07 مارچ 2025 وزیر اعلی جناب نتیش کمار نے عالمی یوم خواتین پر ریاست اور ملک کی خواتین کومبارکباد اور مبارکباد پیش کی
وزیر اعلی نے خواتین کے تئیں احترام ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ خواتین سماج کا لازمی حصہ ہیں۔ کسی بھی ریاست یا ملک کی ترقی میں خواتین کی شراکت بہت ضروری ہے۔ وہ صلاحیت کی وجہ سے مختلف شعبوں میں اپنی شناخت قائم کررہی ہیں۔ ریاستی حکومت مستقل طور پر خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اعلی گرلس پوشاک منصوبہ ،وزیر اعلی گرلس سائیکل اسکیم ، وزیراعلی کنیا ویواہ منصوبہ، وزیراعلی کنیا اتھان منصوبہ ، جیوکا ، تمام سرکاری سروس میں 35 فیصد ریزرویشن کا فائدہ ، پنچایت راج اداروں اور میونسپل کارپوریشن کے انتخاب میں خواتین کو 50 فیصد ریزرویشن کا فائدہ سمیت کئی منصوبے چلائے جارہے ہیں، جس سے خواتین میں اعتماد کے ساتھ ریاست کی ترقی میں اپنی کردار ادا کررہی رہی ہیں۔ خواتین ریاست میں شراب بندی سے بہت خوش ہیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر ، آج ہم سب کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ پوری خواتین کی ترقی کے لیے جدو جہد کرتے رہیں تاکہ انہیں معاشر ترقی کے ساتھ ایک محفوظ اور بہتر ماحول ملے۔











