پٹنہ، 11 مئی، سماج نیوز سروس :جموں کے آر ایس پورا سیکٹر میں پاکستانی فوج کے ذریعہ فائرنگ میں بہار کے سارن ضلع کے گر کھاتھانہ کے نارائن پور گائوں کے رہنے والے بی ایس ایف کے سب انسپکٹر محمد امتیاز کے شہید ہو نے پر وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی شہادت کو ملک ہمیشہ یاد رکھے گا ۔ وہ اس واقعہ سے بہت صدمہ میں ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے ویر سپوت کی شہادت پر ان کے اہل خانہ کو صدمہ کی اس گھڑ میں صبر کی قوت عطا کر نے کی خدا سے دعا کی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہید سب انسپکٹر محمد امتیاز کے قریبی پسماندگان کو ریاستی حکومت کی جانب سے ایک تخمینہ اعزاز کی رقم دی جائے گی ۔ ساتھ ہی شہید جوان محمد امتیاز کی ریاستی حکومت کی جانب سے پولیس اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی جائے گی ۔











