پٹنہ، 17مارچ، 2025: وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے اپنے استاذ نندکشور پرساد سنگھ جی کے انتقال پر گہری تعزیت کااظہار کیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آنجہانی نند کشور پرساد سنگھ جی شری گنیش ہائی اسکول بختیار پور میں میرے سائنس سبجیکٹ کے استاذرہے تھے ۔وہ گزشتہ دو برسوں سے بیمار چل رہے تھے ۔ چند ایام قبل سمستی پور ضلع واقع کملا گائوں جاکر میں نے ان کا حال معلوم کیا تھا ۔وہ ہمیشہ بچوں کو تعلیم کے لیے ترغیب دیتے رہتے تھے ۔ وہ مہذب اور اچھے سلوک کے انسان تھے ۔ان کے انتقال سے مجھے ذاتی طور سے نقصان پہنچا ہے ۔ نند کشور پرساد سنگھ جی کے انتقال سے تعلیمی اور سماجی حلقوں میں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے ان کی روح کے سکون اور اہل خانہ کو صدمہ کی اس گھڑی میں صبر کی قوت دینے کی دعا کی ہے ۔











