پٹنہ، 01مارچ، 2025: وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز پر ریاست کے عوام بالخصوص مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں کا مہینہ ہے۔ پورے مہینہ اللہ کی رحمتوں کی بارش ہوتی ہے۔ روزہ داروں کی دعائیں خدا کی بارگاہ میں قبول ہوتی ہیں۔ خدا ان کی عبادت کو قبول کرتا ہے اور اس کے بدلے میں تمام لوگوں پر اپنی رحمتیں نازل کرتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے خدا سے دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا تمام روزہ داروں کی دعائیں قبول فرمائے اور ہم سب کے درمیان محبت، ایک دوسرے کے لیے احترام، ہم آہنگی اور احترام کے جذبہ میں اضافہ کرے تاکہ ہم مل کر ریاست اورملک کی ترقی میں اپنا تعاون دیں۔











