
پٹنہ، 08 مارچ 2025:- وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار آج عالمی یوم خواتین کے موقع پربہار ریاستی خواتین جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے زیر اہتمام’ خواتین استحکام کانفرنس کاشمع روشن کر کے باقاعدہ افتتاح کیا۔ جے ڈی یو دفتر کے کرپوری آڈیٹوریم میں منعقد’ ناری شکتی سمیلن‘ میں شامل خواتین سے ملاقات کرکے انہیں وزیر اعلیٰ نے خواتین کے عالمی دن پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جے ڈی یو کی بہار ریاستی خواتین سیل کی صدر ڈاکٹر بھارتی مہتا نے وزیر اعلیٰ کو گلدستہ، شال اور مومنٹو پیش کرکے استقبال کیا۔ کانفرنس میں موجود تمام خواتین نے تالیاں بجا کر وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم کیا۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہونے والے اس پروگرام میں سب سے پہلے میں آپ سب کاخیر مقدم کر تا ہوں۔ آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میں آپ تمام خواتین کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس پروگرام میں شامل ہو کر بہت خوش ہورہی ہے۔ شروع سے ہی ہم خواتین کی ترقی اور بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں۔ جن لوگوں کو پہلے موقع ملا انہوں نے خواتین کو آگے بڑھانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ خواتین کی بڑی تعداد ہر شعبے میںآگے بڑھ رہی ہے۔ یہ دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔
اس موقع پر، آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، ٹرانسپورٹ کی وزیر مسز شیلا منڈل، جنتا دال یونائیٹڈ کے قائم مقام قومی صدر اوررکن پارلیمنٹ جناب سنجے کمار جھا، جنتا دل یونائیٹڈ کے ریاستی صدر جناب امیش کشواہا،رکن قانون ساز کونسل جناب سنجے کمار سنگھ عرف گاندہی جی ،سابق وزیر مسزرنجو گیتا سمیت کئی اہم شخصیات اور کثیر تعداد میں خواتین موجود تھیں۔











