
پٹنہ، 01 مارچ 2025 وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ میں واقع ’سمواد‘ میں آج 59 ہزار 28 خصوصی اساتذہ کو تقرری نامہ دیا۔ اس میں 55 ہزار 845 پرائمری اساتذہ، 2532 سیکنڈری اساتذہ اور 651 ہائر سیکنڈری اساتذہ شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مسز نیلم کماری،جناب رستم علی، مسز نیلو رائے، مسٹر اچیوتا کمار اور مسٹر دیپک کمار تیواری کو تقرری نامہ دیا۔
اس موقع پر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج جن خصوصی استاتذہ کر تقررنامہ دیا گیا ہے انہیں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ آپ لوگ خوش رہیں اور مسکراتے رہیں اور اپنی ذمہ داریاںبہتر طریقے سے نبھاتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمیں یہاں کام کرنے کا موقع ملا تو تعلیم کے میدان میں بہتری کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے۔ اساتذہ کی شدید کمی کے باعث سال 2006-07سے پنچایت اور میونسپل اداروں میں بڑے پیمانے پر کانٹریکٹ اساتذہ کی تقرری کی گئی جن کی کل تعداد تقریباً 03 لاکھ 68 ہزار ہے۔ سال 2023 کے بعد سے سرکاری اساتذہ کی بحالی کے لیے بہار پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ امتحان لیا گیا جس میں 28 ہزار کانٹریکٹ اساتذہ نے بھی امتحان پاس کیا اور سرکاری اساتذہ بن گئے۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ کنٹریکٹ اساتذہ کے لیے الگ امتحان لیا جائے گا اور انہیں اس کے لیے 5 مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ایک لاکھ 87 ہزار 818 کانٹریکٹ اساتذہ نے پہلے قابلیت امتحان پاس کیا اور 66 ہزار 143 ملازم اساتذہ نے دوسرا قابلیت کا امتحان پاس کیا۔ آج یہاں 100 اسپیشل اساتذہ کو تقرری لیٹر دیے جا رہے ہیں، باقی لوگوں کو اضلاع سے تقرری لیٹر دیے جا رہے ہیں۔ مجموعی طور پر 2 لاکھ 53 ہزار 961 کانٹریکٹ اساتذہ نے قابلیت کے دو امتحانات پاس کیے اور انہیں سرکاری اساتذہ کے طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ اب صرف 86 ہزار ملازم اساتذہ رہ گئے ہیںجو امتحان پاس کرنے کے بعد جلد ہی سرکاری اساتذہ کے طور پر بحال ہو جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار پبلک سروس کمیشن سے 2 لاکھ 17 ہزار 272 کو سرکاری اساتذہ کے طور پر امتحان پاس کرنے کے بعد بحال ہوئے ہیں اور 02 لاکھ 53 ہزار 961کانٹریکٹ اساتذہ سے سرکاری اساتذہ بنے ہیں، یعنی کل 04 لاکھ 71 ہزار 233 سرکاری اساتذہ بنے۔ حال ہی میں بہار پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ ہوئے امتحان میں 66 ہزار 800 اساتذہ اور 42 ہزار 918 ہیڈ ماسٹروں نے امتحان پاس کیا ہے، جنہیں جلد ہی تقرری لیٹر فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اساتذہ کی کل تعداد 5 لاکھ 80 ہزار 951 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج ان اساتذہ کو تقرری لیٹر دیے جا رہے ہیں جنہوں نے قابلیت کا امتحان 2 پاس کیا ہے۔ ہم نے شروع سے ہی تمام طبقات کی بہتری کے لیے کام کیا ہے، خواہ وہ ہندو ہوں، مسلمان ہوں، جنرل ہوں، پسماندہ ہوں، انتہائی پسماندہ ہوں، دلت ہوں یا مہادلت ہوں ان کی ترقی کے لیے کام کیا ہے۔ خواتین کی بہتری کے لیے بھی بہت سے کام کیے گئے ہیں۔ تمام شعبوں میں خواتین آگے آرہی ہیں۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد کو بطور اساتذہ بحال کیا گیا ہے۔ آج میں تمام اساتذہ سے کہنا چاہتا ہوںکہ وہ بچوں کو اچھی طرح سے پڑھائیں اور ان کی نشوونما کریں۔ میں وزیر تعلیم سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ تدریسی کام کی مسلسل نگرانی رکھیں۔بچوں کو پڑھائی میں کسی طرح کی کوئی رکاوٹ نہ ہواس پر تمام لوگ خصوصی توجہ دیں ۔آج کے اس موقع پر میں ایک بار پھر آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں اور آپ کے روشن مستقبل کی تمنا کرتا ہوں۔
پروگرام میں محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ نے ایک کتاب پیش کرکے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔
پروگرام میںنائب وزیر اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری،نائب وزیر اعلیٰ جناب وجے کمار سنہا، توانائی اور منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیرجناب بجندر پرساد یادو، رورل ورک کے وزیر مسٹر اشوک چودھری، وزیر تعلیم مسٹر سنیل کمار، وزیر ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر سنیل کمار، انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر مسٹر کرشنا کمار، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپ کمار،چیف سکریٹری مسٹرامرت لال منیا،محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، محکمہ مالیات کے پرنسپل سکریٹری مسٹر آنند کشور، وزیر اعلی کے سکریٹری مسٹر کمار روی، وزیر اعلی کے اور ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، محکمہ تعلیم کے سکریٹری مسٹر ویدیا ناتھ یادو سمیت دیگر سینئر افسران اور نئے تقرر ہونے والے خصوصی اساتذہ موجود تھے۔











