• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مئی 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

وزیر اعلیٰ نے نالندہ میڈیکل کالج و اسپتال احاطہ میںگورنمنٹ طبی کالج و اسپتال کے کام کا آغاز کیا

264 کروڑ روپے کی لاگت سے10 ایکڑ میں بن رہا ہے گو رنمنٹ طبی کالج و اسپتال

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 1, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

پٹنہ، 31 مئی، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج نالندہ میڈیکل کالج و اسپتال کے احاطہ میں 264 کروڑ روپے کی لاگت سے 200 بستروں والے گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال کا ریموٹ کے ذریعے نام کی تختی کی نقاب کشائی کرکے کام کا آغاز کیا۔ گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال 10 ایکڑ پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔افسران نے ماسٹر پلان کے ذریعے وزیر اعلیٰ کو تعمیر کئے جانے والے مختلف حصوں، بوائز ہاسٹل، گرلز ہاسٹل، پی جی انٹرن ہاسٹل، پرنسپل، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ وغیرہ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔
وزیراعلیٰ نے کام کے آغاز کے بعد احاطہ کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ طبی کالج و ہسپتال کا تعمیراتی کام تیزی اوربہتر طریقے سے کرائیں۔ ریاست کے ہر شہری کو قابل رسائی، سستی اور معیاری طبی خدمات فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔ بہار کی سرزمین کا یونانی سے ہمیشہ گہرا تعلق رہا ہے، اس لیے ریاستی حکومت یونانی نظام طب کو مضبوط بنانے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔ ریاست کے عام لوگوں کو آیورویدک، ہومیوپیتھی، یونانی جیسی بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ 22 نومبر 2021 کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت اس کی عمارت کی حالت اچھی نہیں تھی۔ اس لیے وزیر اعلیٰ نے پٹنہ میں کسی اور مقام پر زمین کی نشاندہی کرنے اور اس کی توسیع کرنے اور نئی اور اچھی عمارت تعمیر کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے لیے نالندہ میڈیکل کالج و اسپتال احاطہ کے بغل میں 10 ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد گورنمنٹ طبی کالج واسپتال کو اس کے پرانے کیمپس سے نئی عمارت میں منتقل کر دیا جائے گا۔
اس پروجیکٹ کے تحت 200 بستروں پر مشتمل ہسپتال، 500 کی گنجائش والا آڈیٹوریم، 400 کی گنجائش والا بوائز ہاسٹل اور 350 کی گنجائش والا گرلز ہاسٹل، میڈیسن مینوفیکچرنگ ہاؤس اور کالج کے پروفیسرز اور دیگر عملے کے لیے رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس میڈیکل کالج میں طلباء کا داخلہ سالانہ 150 رکھاگیا ہے۔ تمام زیر تعمیر عمارتیں زلزلہ مزاحم، سولر لائٹس اور بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے نظام سے لیس کیا گیا ہے۔ کالج اور ہسپتال کی عمارت ایئر کنڈیشنڈ ہو گی۔ یہ اسکیم 30 ماہ میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔قدیم نظام طب میں عالمی سطح پر یونانی کا نمایاں حصہ ہے۔ یونانی دوا صرف بیماری کا علاج نہیں کرتی بلکہ یہ نظام طب انسان کی پوری قدرتی جسم، دماغ اور روح کے توازن پر مبنی ہے۔ طب یونانی نظام نہ صرف علاج فراہم کرتا ہے بلکہ طرز زندگی، خوراک، نیچروپیتھی اور حکیمی ادویات کے ذریعے انسان کو صحت مند رکھنے پر بھی زور دیتا ہے۔
پروگرام میں نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا، بہار قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نند کشور یادو، آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، وزیر صحت منگل پانڈے، پٹنہ کی میئر مسز سیتا ساہو، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر دیپک کمار ، ڈیولپمنٹ کمشنر و صحت محکمہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری مسٹر پرتے امرت ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری مسٹر انوپم کمار، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، ڈی ایم ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، ایس ایس پی مسٹر اوکاش کمار سمیت محکمہ صحت کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist