پٹنہ، 17مارچ، 2025: وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے پٹنہ کے مشہور ہڈی کے امراض کے ماہرڈاکٹر ہریہرناتھ دیواکر کی اہلیہ مالتی دیواکر کے انتقال پر گہری تعزیت کااظہار کیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مالتی دیواکر بہت ہی نیک دل ،مذہبی اور نرم دل خاتون تھیں ۔
وزیر اعلیٰ نے ان کی روح کے سکون اور اہل خانہ کو صدمہ کی اس گھڑی میں صبر کی قوت دینے کی دعا کی ہے ۔











