
پٹنہ، 09 مارچ ،سماج نیوز سروس: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج گاندھی میدان میں بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے ذریعہ منتخب کئے گئے 51 ہزار 389 اساتذہ کو تقررنامہ دیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے نوتن کماری، آرتی کماری، ورشا راج، خوشبو کماری، پنکج کمار، ثانیہ پروین، کاجل کماری، آشوتوش آنند، آنند مشرااور خوشبو سنیل کوعلامتی طور سے تقررنامہ دیا۔شمع روشن کرکے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نئے تقرر ہونے والے اساتذہ کو تقررنامہ دیا گیا ہے، انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ آپ سب خوش رہیں، مسکراتے رہیں اور اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقہ طریقے سے نبھائیں۔ بڑی خوشی کی بات ہے کہ حال ہی میں بہار پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ 51 ہزار 389 اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے ،جنہیں آج تقرر نامہ دیا گیا ہے۔ گاندھی میدان میں 10 ہزار اساتذہ کو تقررنامے دیے گئے جبکہ باقی لوگوں کو اضلاع سے تقررنامہ دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب ہمیں یہاں کام کرنے کا موقع ملا تو تعلیمی میدان میں بہتری کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے۔ کانٹریکٹ اساتذہ کی بحالی کی گئی۔ سال 2023 میں بہار پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ نئے اساتذہ کی بحالی گئی۔ پہلے مرحلے میں 1 لاکھ 20 ہزار 336 اساتذہ کو اور دوسرے مرحلے میں 94 ہزار 833 اساتذہ کو بحال کیا گیا۔ دونوں مرحلوں کے نئے بحال ہونے والے اساتذہ کو پہلے ہی تقرری نامہ فراہم کر دیا گیا ہے۔ آج تیسرے مرحلے میں 51 ہزار 389 نئے تقررہونے والے اساتذہ کو تقررنامے دیے گئے ہیں۔ ان تین مرحلوں کو ملا کر کل 2 لاکھ 68 ہزار 548 نئے اساتذہ کو بحال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بی پی ایس سی کے ذریعہ منعقدامتحان میں 42 ہزار 918 ہیڈ ماسٹرز نے بھی کامیابی حاصل کی ہے، جنہیں آئندہ ماہ تقرری نامہ دیا جائے گا۔ ان چاروں مرحلوں کو ملا کر بی پی ایس سی کے ذریعہ تقرر کئے جانے والے نئے اساتذہ کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 466 ہو جائے جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں اساتذہ کی شدید کمی کے سبب2006-07 سے بڑے پیمانے پر پنچایت اور میونسپل اداروں کے ذریعے کانٹریکٹ اساتذہ کی تقرری کی گئی جن کی کل تعداد تقریباً 3 لاکھ 68 ہزار ہے جس میں 28 ہز کانٹریکٹ اساتذہ بی پی ایس سی کا امتحان پاس کرنے کے بعد سرکاری اساتذہ بن گئے۔ بقیہ 3 لاکھ 40 ہزار اساتذہ بطورکانٹریکٹ ساتذہ رہ گئے، ہم نے طے کیا کہ کانٹریکٹ اساتذہ کو بی پی ایس سی کا امتحان دینے کی ضرورت نہیں ہے، انہیں الگ سے امتحان دے کر سرکاری اساتذہ بننے کے 5 مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اب تک 2 لاکھ اساتذہ کے لیے قابلیت ٹیسٹ منعقد کیا جا چکا ہے۔ ایک لاکھ 87 ہزار 818 کانٹریکٹ اساتذہ نے پہلا قابلیت کا امتحان پاس کیا اور 66 ہزار 143 کانٹریکٹ اساتذہ نے دوسرے قابلیت امتحان میں پاس ہوئے۔ دونوںکو ملاکر 2 لاکھ 53 ہزار 961 کانٹریکٹ اساتذہ سرکاری اساتذہ بن چکے ہیں۔ اب صرف 88 ہزار 39 کانٹریکٹ اساتذہ باقی رہ گئے ہیں جنہیں مزید 3 مواقع دیئے جائیں گے۔ بی پی ایس سی کے ذریعہ منتخب 3 لاکھ 11 ہزار 466 نئے سرکاری اساتذہ اور 2 لاکھ 53 ہزار 961 کانٹریکٹ اساتذہ سے بنے سرکاری اساتذہ کی کل تعداد کو شامل کریں تو ریاست میں سرکاری اساتذہ کی کل تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 427 ہوجائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم لوگوں نے شروع سے ہی سب کی بہتری کے لیے کام کیا ہے۔
خواتین کی بہتری کے لیے بھی بہت سے کام کیے گئے ہیں۔ بڑی تعداد میں اسکول کھولے گئے اور کئی ا سکولوں میں نئے کلاس روم بنائے گئے۔ سال 2006-07 میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے پوشاک منصوبہ شروع کیاگیا۔ سال 2008 میں 9ویں کلاس کی لڑکیوں کے لیے اسکول جانے کے لیے ایک سائیکل اسکیم شروع کی گئی۔ بعد ازاں سال 2010 سے لڑکوں کے لیے بھی سائیکل اسکیم شروع کی گئی۔ لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے تمام پنچایتوں میں ہائر سیکنڈری اسکول (10+2 اسکول) کھولے گئے۔لڑکیوں کو بارہویں کا امتحان پاس کرنے پر پہلے 10 ہزار روپے ملتے تھے جسے اب بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ گریجویٹ امتحان پاس کرنے پر دی جانے والی مراعاتی رقم اب 25 ہزار روپے سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ لڑکیاں اب اچھی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور اب اسکولوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کی تعداد تقریباً برابر ہے۔ پہلے تعلیم پر بہت کم پیسے خرچ کیے جاتے تھے۔ اب ہر سال ریاستی بجٹ کا تقریباً 22 فیصد تعلیم پر خرچ ہو رہا ہے، اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں تمام اساتذہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ بچوں کو اچھی طرح پڑھائیں اور ان کی نشوونما کریں۔ تمام بچوں کو لگن سے پڑھیں۔ انہیں تعلیم میں کسی طرح کی رکاوٹ نہ ہو ،اس بات کا سب لوگ خاص طور سے خیال رکھیں۔ آج کے اس موقع پر میں بہار پبلک سروس کمیشن اور محکمہ تعلیم کو مقررہ وقت کے اندر بہتر طریقے سے کام مکمل کرنے پر خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں ایک بار پھر آپ سب کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔پروگرام میں محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ نے کتاب پیش کرکے وزیر اعلیٰ کا خیرمقدم کیا۔
پروگرام میں نائب وزیر اعلی سمراٹ چودھری، نائب وزیر اعلی وجے کمار سنہا، آبی وسائل و پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، بجلی و پلاننگ اور ڈویلپمنٹ کے وزیر بجندر پرسادیادو، تعلیم کے وزیرجناب سنیل کمار ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر دیپک کمار ، محکمہ تعلیم کے افسران اور نو تقرراساتذہ منسلک تھے ۔











