پٹنہ ، 21 مارچ : وزیر اعلی جناب نتیش کمارنے یوم بہار کے موقعہ پر ریاست اور ملک کے لوگوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بہار مسلسل ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بہارکے رہنے والے باہمی اتحاد ، اخوت،سماجی ہم آہنگی اور خیرسگالی برقرار رکھیں گے۔ ہم ایک ساتھ مل کر بہار کو ترقی کی ایک نئی بلندی پر پہونچائیں گے اور بہار کے فخر کو مزید آگے بڑھائیں گے۔











