
پٹنہ ، 22 مارچ 2025: وزیر اعلی جناب نتیش کمار نے آج تاریخی گاندھی میدان میں یوم بہار 2025 (22-24 مارچ) کاشمع روشن کرکے اور غبارہ اڑا کر باقاعدہ افتتاح کیا۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری محکمہ تعلیم ڈاکٹر ایس سدھارتھ نے ایک کتاب پیش کرکے وزیر اعلی کا خیرمقدم کیا۔ بہار کی113 ویں یوم تاسیس تقریبات کے موقع پر منعقدہ تین روزہ پروگرام کا مرکزی تھیم ، ‘ایڈوانس بہار ، ترقی یافتہ بہار’ رکھاگیا ہے۔
وزیر اعلی نے یوم بہار -2025 کے افتتاح سے قبل پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں مختلف محکموں کے زیر اہتمام لگائی گئی نمائش کا دورہ کیا۔ وزیر اعلی نے محکمہ تعلیم ، بہار اسٹیٹ آفات مینجمنٹ اتھارٹی ، رورل ڈویلپمنٹ محکمہ (جی ای ای وی اے) فن، ثقافت اوریوتھ محکمہ ، اسپورٹس محکمہ اور دیگر محکموں کے زیر اہتمام منعقد کی گئی نمائش کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلی نے بہار اسٹیٹ آفات مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ شائع کردہ ‘بہار کا ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن روڈ میپ آف بہار’ اور وزیر اعلی اسکول سیفٹی پروگرام’ (کلاس -9-12) کااجرا کیا۔
محکمہ رورل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام لگائی گئی نمائش کا مشاہدہ کرنے کے دوران وزیر اعلی نے جییویکا دیدیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں سیلف ہیلپ گروپوں کی تعداد بہت کم تھی۔ سال 2006 میں ، ہم نے ورلڈ بینک سے قرض لے کر سیلف ہیلپ گروپوں کی تعداد بڑھانے کے لئے کام کیا۔ ہم نے اس کا نام ‘جییویکا’ دیا ، جس سے اس وقت کی مرکزی حکومت نے متاثر ہوکر اس کا نام ‘آجیویکا’ رکھا۔ آپ سب اچھے کام کر رہی ہیں۔بلندی کے ساتھ ، آپ جیویکا اس طرح کام کرتے رہیے اور آگے بڑھتے رہیے ۔ آپ کو جو بھی ضرورت ہوگی اسے ہورا کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔
اس کے بعد وزیر اعلی نے گاندھی میدان میں منعقد پٹنہ بک فیسٹیول کاافتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلی نے مختلف پبلیشروں کے ذریعہ قائم کردہ اسٹالوں کا بھی معائنہ کیا۔ آرگنائزر بورڈ نے کتاب پیش کرکے وزیر اعلی کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ، نائب وزیر اعلی جناب سمراٹ چودھری ، نائب وزیر اعلی وجے کمار سنہا ، پنچائتی راج ، ماہی ومویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب راجیو راجن سنگھ عرف للن سنگھ ، بہار اسمبلی کے اسپیکر جناب نند کشور یادو،، آبی وسائل و پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری ، وزیر تعلیم جناب سنیل کمار ،اطلاعات و رابطہ عامہ عوامی کے وزیر مسٹر مہیشور ہزاری،کوآپریٹیو کے وزیر ڈاکٹر پریم کمار،رکن پارلیامنٹ جناب سنجے کمار جھا ، بہار اسٹیٹ آفات مینجمنٹ اتھارٹی کے نائب صدر مسٹر ادے کانت مشرا،وزیر اعلی کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری مسٹر امرت لال مینا ، ڈی جی پی مسٹر ونیے کمار،
وزیر اعلی کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ،رورل ڈیولپمنٹ محکمہ کے سکریٹری مسٹر لوکیش کمار سنگھ ،وزیر اعلی کے سیکریٹری مسٹر کمارروی، پٹنہ ڈویژن کے کمشنر مسٹر میانک بربڑے ، ڈی ایم مسٹر چندرشیکھر سنگھ ، ایس ایس پی مسٹر اوکاش کمار سمیت دیگر سینئر افسران اورکثیرتعداد میں عام لوگ موجود تھے۔











