
پٹنہ 07 مئی ،سماج نیوز سروس : گذشتہ روز 22اپریل کو پہلگام ،جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ، ہندوستانی فوج کے ذریعہ ’آپریشن سیندور‘کے تحت پاکستان اور پاکستانی آکیوپائیڈ کشمیر میں دہشت گردوں کے 9ٹھکانوں کو نشانہ بنا یا گیا ہے ۔’آپریشن سیندور‘وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پورا ملک متحد ہے ۔ ہندوستانی فوج کی ہمت اور بہادری پر پورے ملک کو فخر ہے ۔ معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت پر ہم تمام کو پورا اعتماد اور فخر ہے ۔ جئے ہند ۔











