• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مئی 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

وقف ترمیمی بل کے خلاف چھترگاچھ میں الوداع جمعہ کے بعد کالی پٹی باندھ کر درج کرایا احتجاج

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 29, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

چھترگاچھ، کشن گنج 28 مارچ (پریس ریلیز) آج شاہی جامع مسجد چھترگاچھ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے سیکڑوں نمازیوں نے اپنے دائیں بازو پر کالی پٹی باندھ کر مرکزی حکومت کے مجوزہ وقف بورڈ ترمیمی بل کے خلاف خاموش مگر مؤثر احتجاج درج کرایا۔نماز جمعہ کے بعد مولانا آفتاب اظہر صدیقی (جنرل سکریٹری مجلس احرار اسلام، بہار) کی قیادت میں نمازیوں نے جامع مسجد سے باہر عیدگاہ کے احاطے میں پہنچ کر احتجاج کو مزید واضح کیا۔ اس موقع پر بی جے پی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور متنازعہ وقف بورڈ ترمیمی بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔مولانا آفتاب اظہر صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ترمیمی بل دراصل مسلمانوں کی مذہبی و سماجی خودمختاری پر ایک اور حملہ ہے۔ وقف املاک کی آزادی اور خود مختاری کو سلب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ظالمانہ بل کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔”مفتی افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ "وقف املاک، مسلمانوں کی امانت ہیں، اور ان پر کسی بھی غیر ضروری مداخلت کو قطعی قبول نہیں کیا جائے گا۔ اگر حکومت نے اپنے فیصلے پر نظرثانی نہ کی تو بڑے پیمانے پر ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔”معروف سماجی کارکن جناب نور الحق نے بھی احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ بل دراصل وقف املاک کو سرکاری کنٹرول میں لینے کی ایک سازش ہے، جسے کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔”احتجاج میں مختلف سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی جن میں سعید اختر (متولی اسرار وقف اسٹیٹ چھترگاچھ)، حاجی سہیل اختر، محمد نور الحق، مفتی افتخار، اشتیاق عالم، عادل ربانی، قاری انظر جمال، حافظ اشرف، شاہد بھائی، جناب سرفراز سمیت دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔احتجاج کے شرکاء نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے مسلمانوں کے جذبات کو نظرانداز کرتے ہوئے اس بل کو نافذ کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف نہ صرف قانونی بلکہ جمہوری اور پرامن مزاحمت کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔یہ احتجاج ملک بھر میں جاری دیگر احتجاجات کا ایک حصہ ہے، جس میں مسلمان اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ ہر سطح پر اس بل کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ مسلمانوں کی وقف املاک کی آزادی برقرار رہ سکے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist