
پٹنہ سیٹی 28مئی ( ذوالقرنین) ویسٹ پوائنٹ اسکول سمن پورہ راجہ بازار پٹنہ میں گرمیوں کی تعطیلات سے قبل اسکول کے احاطے میں 6 روزہ سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح اسکول کی پرنسپل مسز فوزیہ خان نے کیک کاٹ کر کیااس 6 روزہ سمر کیمپ میں سوئمنگ پول کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا جو بچوں کی توجہ کا مرکز تھا اس کے ساتھ ساتھ ہینڈ رائٹنگ مقابلہ، ڈرائنگ مقابلہ، کوئز مقابلہ، میوزیکل چیئر، ڈانس میجک باکس، طلباء کے لیے ایکو پارک ٹرپ کے علاوہ طلباء ہر روز مختلف اقسام کے اسنیکس کے ساتھ ساتھ واٹر میلون، مینگو پارٹی، آئس گولا اور آئس کریم کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھاتمام طلباء نے سمر کیمپ کا بھرپور لطف اٹھایا اور اساتذہ کی نگرانی میں اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ خوب انجوائے کیا اورا سکول میں مزے کرتے ہوئے یادگار لمحات تخلیق کیے جو بلاشبہ بچوں کے دل و دماغ میں ہمیشہ کے لیے ایک خوبصورت احساس کے طور پر نقش رہے گا،











