
سیتامڑھی ،پریس ریلیز : ریگا بلاک کے تحت واقع پرائمری اسکول سیراہی ٹولے اسلام پور کے بچے اور بچیوں نے رمضان المبارک کا روزہ رکھا، اسکول کے استاذ ماسٹر محمد فیصل عتیق نے بتایا کہ بچوں میں شروع سے ہی دینی جذبہ بیدار کیا جا رہا ہے بچوں کو تعلیم کے ساتھ تربیت بھی دی جا رہی ہے اور انہیں شروع ہی سے صبر و تحمل اورقناعت کی تعلیم دی جا رہی ہے تاکہ بچے اگے چل کر اچھی باتوں کو اپنائیں اور بری باتوں سے پرہیز کریں ،حلال کھائیں اور حرام چیزوں سے اجتناب کریں، روزہ رکھنے سے انسان کو نفس پر قابو کرنے کی عادت پڑتی ہے اور اس کے دل میں یہ بات گھر کر جاتی ہے کہ ایک بندہ مومن کی شان یہی ہے کہ وہ اللہ کی حلال کردہ چیزوں کو ہی استعمال کرے اور حرام کردہ چیزوں سے اجتناب کرے روزہ رکھنے والوں میں شائستہ خاتون علینہ خاتون عرف زویا، مصاحب علی ،نعمان، فضیلت خاتون، آسیہ خاتون، نصرت خاتون، کامران انصاری وغیرہ بچے شامل ہیں۔











