پٹنہ سٹی 9 (ذوالقرنین) جنتا دل یونائیٹڈ کے ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا نے پارٹی کی پالیسیوں اور اصولوں کے متعلق باتوںکو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں رکھنے کے لئے ریاستی ترجمان اور میڈیا میںپینلسٹ کے نام باضابطہ طور پر جاری کیا ہے خط نمبر135/25 میںکشواہا نے کہا کہ اجیت پٹیل ریاستی ترجمان ہوں گے جبکہ پٹنہ سیٹی کے حاجی گنج میں واقع کیواںشیکوہ کی رہنے والی محترمہ پوجا این شرما کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پینلسٹ کے طور پر ممبر منتخب کیا گیا ہے نامزدگی کے بعد محترمہ پوجا این شرمامسلسل مبارکبادیں موصول ہو رہ ہے مسز شرما نے کہا کہ پارٹی نے انہیں جو ذمہ داری دی گئی ہے وہ بہت اہم ہے اور وہ پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ نبھا نے کی کوشش کروں گی ۔











