
پٹنہ ، 27 مئی (پریس ریلیز):کچھ سیاسی پارٹیاں صرف مسلمانوں کا ووٹ لینا جانتی ہیں ۔ انہیںاس بات سے کوئی مطلب نہیں کہ مسلم آبادی کیسے رہ رہی ہے،کیسے زندگی گزار رہی ہے۔ ان کے محلوں میںبنیادی سہولتیں ہیں کہ نہیں، چلنے کا راستہ ہے کہ نہیں، پینے کا پانی ہے کہ نہیں، بس ان کا کام فرقہ پرستی کا خوف دکھا کر ووٹ بٹورتے رہنا ہے۔ جب کہ ہمارے نیتا وزیر اعلیٰ نتیش کماراور نتیش کمار کے لوگ ووٹ کی پروا کئے بغیر ہر ایک طبقہ کیلئےکام کیا ہےاور آگے بھی کرتے رہیں گے ۔
مذکورہ بالا باتیں جے ڈی یو ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور نے کہیں۔ آج پھلواری شریف کے ایف سی آئی روڈ ، وارڈ نمبر 3واقع مولانا آزاد نگر میں نو تعمیرانڈر گرائونڈ نالہ اور پی سی سی روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہاں مسلمانوں کی بڑی آبادی رہتی ہے ، لیکن کچھ لوگوں نے اس آبادی کو مسلسل نظر انداز کیا ہے ۔ یہاں کے لوگوں نے مجھے صورتحال سے واقف کرایاکہ وہ نیتائوں کے یہاںبرسوں سے دوڑ رہے ہیں لیکن آج تک ایک سڑک نہیں بن سکی ۔توحید جامع مسجد سے ایف سی آئی روڈ کو جوڑنے والی انتہائی اہمیت کی حامل یہ سڑک دہائیوں سے پسماندگی اور محرومی کی شکارتھی ۔آج اس سڑک کی تعمیر سے لوگوں کے چہرے پرحقیقی خوشی دیکھنے کو ملی ۔’’مکھیہ منتری وکاس یوجنا‘‘ کے تحت تقریباً 60 لاکھ روپے کے صرفہ سے اس کی تعمیر مکمل ہوئی ہے۔
ڈاکٹر خالد انور نے مزید جو بچے ہوئے کام ہیں وہ بھی پورے کئے جائیں گے۔اس موقع پرعلی آزاد مدنی (امام و خطیب توحید جامع مسجد )، عطاء اللہ انور، انجینئر یوسف ، صفت اللہ ، فیاض ، دانش خان ، دانش ایاز، جامی اختراورشاہنواز عالم اور محمد نعمت اللہ کے علاوہ علاقے کے سینکڑوں لوگ موجود تھے ۔علاقے کے لوگوں نے ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور کا پھول مالا اور شال پیش کر کے پر تپاک استقبال کرتے ہوئے اظہار تشکر پیش کیا ۔











